مورو (رپورٹ: محمد اسلم مغل)
– مورو میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نوشہروفیروزضلع کے سینئر ڈاکٹروں کا اہم اجلاس ڈاکٹر غلام حیدر ڈاہری کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکت کرنے والے ڈاکٹر:ڈاکٹر مظہر علی کلہوڑو، ڈاکٹر عبدالکریم ڈاہری، ڈاکٹر غلام سرور بگھیو، ڈاکٹر وجہ الدین میمن، ڈاکٹر غلام شبیر چوہان، ڈاکٹر عبداللہ تنیو، ڈاکٹر پیر اکبر، ڈاکٹر محمد یامین کلہوڑو، ڈاکٹر صفدر بُرڑو، ڈاکٹر عبدالستار بلاول اور دیگر ڈاکٹرز۔اجلاس کے اہم نکات:1. ڈاکٹروں کے حقوق کا تحفظ: ڈاکٹروں کی پیشہ وارانہ عزت اور وقار کو برقرار رکھنا2. مریضوں کو سہولیات: مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا3. تشدد کے خلاف احتجاج: ڈاکٹروں کے خلاف تشدد اور بدسلوکی پر سخت احتجاج اور قانونی کارروائی4. کا اتحاد: ضلعی سطح پر کا مضبوط اتحاد قائم کرنا5. ضلعی باڈی کا اعلان: تمام تعلقوں سے مشاورت اور اجلاس کے بعد جلد ضلعی باڈی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گااس موقع پر ڈاکٹر غلام سرور بگھیو اور ڈاکٹر غلام حیدر ڈاہری نے کے منشور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اجلاسوں کا سلسلہ مورو سے شروع کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود، ان کے پیشہ وارانہ مسائل کے حل اور مریضوں کی بہتری کے لیے مسلسل کوشیں کی جائیں گی۔

