بیجنگ:چین نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ایران امریکا مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دوسرے دور میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو نیوز کانفرنس میں اُمید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران سمیت تمام متعلقہ فریق اس معاہدے کی روح پر قائم رہیں گے۔
بدھ کو ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں مذاکرات کو آگے بڑھانے اور معاہدے تک پہنچنے میں چین کے تعمیری کردار کو سراہا تھا۔

