واشنگٹن: فرانس میں منعقدہ جی 7 (G7) سربراہی اجلاس کے بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کی صبح سویرے جب وائٹ ہاؤس پہنچے تو انہوں نے آرام کرنے کے بجائے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک جارحانہ پوسٹ کے ذریعے اپنے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا۔
These fools, who think I haven’t been tough enough on Iran, when the Stock Market Just Hit A RECORD HIGH, and Oil prices are “tumbling” down, are either jealous, bad people, or stupid. MAKE AMERICA GREAT AGAIN!!! President DJT
( TS: Jun 18 2026, 4:32 AM ET )… pic.twitter.com/DteMrC9Pz3
— Commentary Donald J. Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) June 18, 2026
صدر ٹرمپ نے ان تمام افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ایران کے ساتھ ہونے والے حالیہ عبوری معاہدے پر شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ یا تو "حسد میں مبتلا برے لوگ” ہیں یا پھر "احمق” ہیں۔
صبح 4:32 بجے کی گئی اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا: "یہ احمق لوگ جو سمجھتے ہیں کہ میں نے ایران کے خلاف کافی سختی نہیں برتی، جبکہ سٹاک مارکیٹ نے ابھی ایک ریکارڈ بلندی کو چھوا ہے اور تیل کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں، یہ سب یا تو حسد میں مبتلا ہیں، برے لوگ ہیں یا پھر صرف احمق ہیں۔”

