Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

      تاریخی موسمیاتی تباہی ؟ آسٹریلیا نے خطرے کی گھنٹی بجادی، طاقتور ’ایل نینو‘ کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ!

      پنجاب بجٹ2026-27 ، ماحولیاتی تحفظ،اسموگ کے تدارک کے لئے 17 ارب 20 کروڑ مختص

      پیزا ہٹ کی فروخت کا فیصلہ: یم! برانڈز نے کتنے ارب ڈالر میں فوڈ چین کا سودا کیا؟

       کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا B-52 بمبار طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نابالغ بچوں کے نان ونفقہ کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے نان نفقہ اور وراثتی حقوق سے متعلق ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ والدین کسی بھی سمجھوتے یا معاہدے کے ذریعے نابالغ بچوں کے قانونی حقوق ختم نہیں کر سکتے۔
    جسٹس محسن اختر کیانی نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا، تاہم فیصلے میں نابالغ بچوں کے حقوق سے متعلق اہم قانونی نکات بھی واضح کیے گئے ہیں۔
    فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے فریقین کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے بعد درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی۔ عدالت کے سامنے پیش کیے گئے معاہدے میں نابالغ بچی کے نان نفقہ اور مستقبل کے وراثتی حقوق سے دستبرداری کی شقیں بھی شامل تھیں۔
    عدالت نے قرار دیا کہ نابالغ بچے یا بچی کا نان نفقہ باپ کی قانونی، اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے، جس سے کسی معاہدے کے ذریعے فرار حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ماں بھی نابالغ بچے کے نان نفقہ کے حق سے مستقل طور پر دستبردار نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ حق دراصل بچے کا ہے، والدین کا نہیں۔
    لاہور ہائیکورٹ نے مزید قرار دیا کہ وراثتی حقوق سے محرومی کی کوئی بھی شق قانوناً مؤثر نہیں اور نہ ہی مستقبل میں نافذ العمل ہو سکتی ہے۔ عدالت کے مطابق کسی نابالغ کو نان نفقہ یا وراثت کے حق سے محروم کرنا آئین اور قانون کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔
    فیصلے میں فیملی کورٹس کو ہدایت کی گئی کہ ایسے معاملات میں نابالغ بچوں کے بہترین مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔
    عدالت نے آبزرویشن دی کہ بچوں کے حقوق قابلِ سودا نہیں اور والدین کے باہمی اختلافات یا سمجھوتے ان حقوق کو متاثر نہیں کر سکتے۔ تاہم درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا گیا۔
    بجلی کے صارفین پر ایک بار پھر مہنگائی بم پھوڑنے کی تیاری ۔۔۔۔ ملک بھر میں فی یونٹ بجلی 82 پیسے تک مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔

    Related Posts

    بلڈنگ کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    ہنگورجہ،  آئس کا استعمال، نوجوان نسل تبا ہ ہو  نے لگی

    پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ دے کر ریکارڈ قائم کر دیا: عظمیٰ بخاری

    مقبول خبریں

    ہنگورجہ،  آئس کا استعمال، نوجوان نسل تبا ہ ہو  نے لگی

    نابالغ بچوں کے نان ونفقہ کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    صحافت نے رہنا اور وزارت نے جانا ہے ،بڑھاپے میں ریٹائرمنٹ کے مشورے پر سہیل وڑائچ نے جواب دیدیا

    پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی

    اب بھارت خطے کا چودھری نہیں ؟پینٹاگون کا بڑا فیصلہ: ‘انڈو-پیسیفک کمانڈ’ کا نام بدل کر دوبارہ ‘پیسیفک کمانڈ’ کر دیا گیا

    بلاگ

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    سونے کی گرتی قیمتیں: پاکستان کے لیے موقع یا خطرے کی گھنٹی؟

    پاکستان کا بجٹ: ترقی کا راستہ یا زوال کا نقشہ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.