Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تاریخی موسمیاتی تباہی ؟ آسٹریلیا نے خطرے کی گھنٹی بجادی، طاقتور ’ایل نینو‘ کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سڈنی: کیا انسانیت ایک بڑے موسمیاتی بحران کے دہانے پر کھڑی ہے؟ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے ایک انتہائی تشویشناک انتباہ جاری کیا ہے کہ بحرالکاہل میں ‘ایل نینو’ (El Niño) کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جو 2026 کے دوسرے نصف میں شدت اختیار کر کے گزشتہ سات دہائیوں کے تمام ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔
    ماہرینِ موسمیات کے مطابق، بحرالکاہل کے مرکزی حصے میں سمندری سطح کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور موجودہ صورتحال 1950 کے بعد سے اب تک کے سب سے طاقتور ایل نینو کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ‘کلائمیٹ چینج’ اس قدرتی مظہر کی شدت کو مزید "سپر چارج” کر رہا ہے، جس کے نتائج غیر معمولی ہو سکتے ہیں۔
    دنیا کا انتہائی جنوبی براعظم انٹارکٹیکا کے جزیرہ نما علاقے میں شدید اور غیر معمولی گرمی کی لہر نے سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔6 جون کو ارجنٹائن کے ایسپرانزا ریسرچ اسٹیشن پر درجہ حرارت15.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو جون کے مہینے کا نیا ریکارڈ ہے اور معمول سے تقریباً 20 ڈگری زیادہ ہے
    دنیا کو کیا خطرات لاحق ہیں؟
    یہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان بن گئی ہے:
    امریکا: یہاں معمول سے کہیں زیادہ شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ ہے۔
    ایشیا: اس خطے میں خشک سالی اور شدید گرمی کی لہر فصلوں کی کاشت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، جس سے دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے خطے میں خوراک کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
    آسٹریلیا :آسٹریلیا کے لیے یہ صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے، کیونکہ ایل نینو ماضی میں بھی ملک کی زرعی پیداوار کو تباہ کر چکا ہے۔ گندم، چینی اور بیف کے دنیا کے بڑے برآمد کنندگان میں شامل آسٹریلیا میں اس سے قبل 2023-2024 میں ایل نینو کے باعث تاریخ کی خشک ترین سہ ماہی ریکارڈ کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 2015-2016 کے دوران آنے والے شدید ایل نینو نے بڑے پیمانے پر قحط جیسی صورتحال پیدا کر دی تھی جس سے اناج کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی تھی۔
    کیا دنیا اس ممکنہ "سپر ایل نینو” کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، یا ہم ایک بار پھر عالمی غذائی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں؟ یہ سوال اب ماہرین کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے ذہنوں میں بھی موجود ہے۔

    Related Posts

    فرانس معاشی نمو میں کمی کی پیشن گوئی

    بینک آف انگلینڈ میں نئی اہم تعیناتیاں

    چین  ‘نیشنل ڈیفنس موبلائزیشن’ قانون میں اہم ترامیم

    مقبول خبریں

    فرانس معاشی نمو میں کمی کی پیشن گوئی

    بینک آف انگلینڈ میں نئی اہم تعیناتیاں

    چین  ‘نیشنل ڈیفنس موبلائزیشن’ قانون میں اہم ترامیم

    سکیورٹی خدشات:مشہور بین الاقوامی پالیسی کانفرنس "والدائی ڈسکشن کلب”کا مقام  تبدیل 

    بھارتی اداکار اننت ناگ کو 2024 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان

    بلاگ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.