سرینگر: سرینگر میں بھارتی فاشسٹ حکومت کے متعارف کرائے گئے کالے قانون نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) ایکٹ کے تحت نامزد ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین اور تین دیگر ملزمان کے خلاف 1996 میں درج دہشت گردی سے متعلق مقدمے کے سلسلے میں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انہیں 14 جولائی 2026 تک عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یہ حکم ایڈیشنل سیشن جج (TADA/POTA) اور این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد خصوصی جج منجیت رائے نے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ ملزم مفرور ہے اور جان بوجھ کر گرفتاری سے بچ رہا ہے۔
عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ اعلامیہ کی کارروائی فوجداری متفرق درخواست نمبر 169/2026 میں شروع کی گئی تھی جو پولیس اسٹیشن سی آئی کے سرینگر میں درج ایف آئی آر نمبر 05/1996 کے سامنے آنے کے بعد ہوئی تھی۔ اعلامیہ حکم نامہ جاری ہونے کے بعد کیس بدھ کو نمٹا دیا گیا۔
1996 دہشت گردی کیس: سرینگر عدالت کا حزب المجاہدین چیف سید صلاح الدین سمیت تین دیگر کے خلاف اعلامیہ جاری

