سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور تیز گیند باز گس اٹکنسن ایک نائٹ کلب کے باہر سڑک پر رگبی کھلاڑی اور اس کے ساتھی کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور کپتان بین اسٹوکس اس وقت نائٹ کلب تنازع کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ واردات کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس تنازع کا اثر ان کی کپتانی پر بھی پڑ سکتا ہے۔ کچھ رپورٹوں میں ان کے ممکنہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی باتیں سامنے آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بین اسٹوکس اور تیز گیند باز گس اٹکنسن ایک نائٹ کلب کے باہر سڑک پر رگبی کھلاڑی اور اس کے ساتھی کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں فریقین کے درمیان تلخ نوک جھونک بھی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موقع واردات پر ایک کے بعد ایک کئی گھونسے بھی چلے اور ایک شخص زمین پر گر گیا۔ یہ واردات اتوار کو دیر رات کی بتائی جا رہی ہے۔ اس سے کچھ گھنٹے پہلے ہی انگلینڈ نے لارڈس میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 115 رن سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی تھی۔ اس جیت کے بعد کھلاڑی جشن منانے کے لئے نائٹ کلب پہنچے تھے جہاں یہ تنازع ہوا۔

