پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی۔ پاکستانی بولرز نے آسٹریلوی ٹیم کو 157 رنز پر پویلین بھیج دیا، آسٹریلیا نے آج تیسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا تھا، آسٹریلوی ٹیم کےکپتان جوش انگلس نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، لیبوشین اور ایلکس کیری نے 19، 19 رنز اسکور کیے، ایڈم زمپا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور پویلین چلے گئے۔
Post-victory moments in Lahore ✨
Pakistan are the victorious team in the ODI series vs Australia 👌#PAKvAUS | #TakraarKaTime | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/8Gi1aBrbh9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 4, 2026
پاکستان کے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو اور ایک کھلاڑی کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ بابر اعظم نے 40 رنز اور معاذ صداقت نے 27 رنز بنائے، جبکہ عبدالصمد اور شاداب خان نے ساتویں وکٹ کیلئے 49 رنز کی شراکت بنائی اور میچ جتوا دیا۔
دوسری جانب تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصہ کن میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے بھرپور طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں۔ ، جس کے باعث یہ میچ شائقین کرکٹ کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

