Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان میں آٹو موبائل کا نیا انقلاب: گریٹ وال موٹرز کا ‘کینن الفا’ ہائبرڈ پک اپ ٹرک متعارف

      واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے پیسے وصول کرنے کا فیصلہ

      امریکا کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں؛ 1ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط، ٹیکنالوجی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے اور 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

      پوپ لیو چہار دہم کا بڑا اعلان؛ ‘جسٹ وار’ (جائز جنگ) کا نظریہ فرسودہ قرار

      ڈھائی سیکنڈ میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ، فراری کی پہلی الیکٹرک گاڑی ’لوس‘ لانچ ، قیمت اور خصوصیات جانئیے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چلڈرن اسپتال میں مبینہ غفلت، معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت ) سکھر چلڈرن اسپتال میں مبینہ غفلت، معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں؟ والدین کا نوٹس لینے کا مطالبہ
     سکھر کے چلڈرن اسپتال میں مبینہ طور پر انتظامی نااہلی، ڈاکٹرز کی غیر ذمہ داری اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑنے لگی ہیں۔ اسپتال آنے والے بچوں کے والدین اور لواحقین نے شکایت کی ہے کہ بعض اوقات مریض بچوں کو بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی جاتی، جبکہ او پی ڈی، ایمرجنسی اور مختلف وارڈز میں رش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں کے مطابق کئی والدین اپنے بیمار بچوں کو گھنٹوں ڈاکٹرز کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں، جبکہ بعض شعبوں میں عملے کی کمی کے باعث مریضوں کو بروقت توجہ نہیں مل پاتی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت سے متعلق معاملات میں معمولی غفلت بھی سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے اسپتال انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور پیرامیڈیکل عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، مریضوں کے لیے ادویات اور طبی سہولیات کی دستیابی بہتر بنائی جائے اور شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ نظام قائم کیا جائے۔واضح رہے کہ سکھر چلڈرن اسپتال (SICHN) کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ 200 بستروں پر مشتمل بچوں کے اسپتال کے طور پر قائم کیا گیا تھا تاکہ اندرونِ سندھ کے بچوں کو معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیرِ صحت سندھ، سیکریٹری صحت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کے انتظامی امور، ڈاکٹرز کی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا فوری جائزہ لیا جائے ۔

    Related Posts

    سات سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش ،ملزم گرفتار

    اسسٹنٹ کمشنر کا مرکزی امام بارگاہ کا دورہ

    بیوی کوق ت ل کرکے  کرنٹ لگنے کاڈرامہ  رچانے  والاقاتل شوہرگرفتار

    مقبول خبریں

    بلوچستان، جیلوں میں گنجائش سے کئی گنا زائد قیدی، نظام پر دباؤ بڑھ گیا

    پہلا ون ڈے:پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

    راولپنڈی ، عرفات منہاس کا 5 وکٹوں کے ساتھ تاریخ ساز ڈیبیو، پاکستان کو جیت کیلئے آسٹریلیا نے 201 کاہدف دیدیا

    پاکستان میں آٹو موبائل کا نیا انقلاب: گریٹ وال موٹرز کا ‘کینن الفا’ ہائبرڈ پک اپ ٹرک متعارف

    امریکی صدر کو جھٹکا، عدالت نے کینیڈی سینٹر کے بورڈ سے ٹرمپ کا نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    بلاگ

    اورہمارا یہ گندہ و بدبو دار طبقاتی نظام

    ابراہیمی معاہدے: مسلم دنیا بدل رہی ہے، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    "کبھی ہمارے گھر بھی آئیے” کیا ہم خاندانی رشتوں کی گرم جوشی کھو رہے ہیں‘‘؟

    ٹیکس زدہ معیشت اور مہنگائی میں پسنے والی عوام

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.