قصور(نمائندہ بے نقاب نیوز)خاتون کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے کا ڈراپ سین، خاوند نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں تشدد کر کے قتل کر دیا، خاوند گرفتارتھانہ عثمان والا کے علاقے روڈے میں ملزم کا اپنی بیوی کو بجلی کے شاک سے ہلاکت کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔خاوند شکیل نے مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی شکیلہ بی بی کو تشدد کر کے قتل کیاملزم شکیل نے چالاکی سے واقعہ کو الیکٹرک شاک قرار دینے کی کوشش کی اور ورثا نے بھی کاروائی سے انکار کر دیا ایس ایچ او عثمانوالا ملک جبار نے سکیورٹی کانسٹیبل سے اطلاع موصول ہوتے ہی فوری تحقیقات شروع کیں ۔پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت سے اندھے قتل کو 06 گھنٹوں کے قلیل وقت میں ٹریس کیا گیاملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

