سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) سات سالہ بچی سے بداخلاقیکی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال کے نواحی علاقہ سوئیاں میں سات سالہ بچی کو ہراساں کرنے کی کوشش کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ پہلے ہی درج تھا تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔ بچی کے والدین نے ملزم کی گرفتاری پر مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

