Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صوبہ بھر میں طوفانی بارشیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں جاری طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ‘ہائی الرٹ’ رہنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے واسا (WASA) کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ اربن ایریاز میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور برساتی نالوں اور ڈرینز کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
    محکمہ آبپاشی (اریگیشن ڈیپارٹمنٹ) کو ہدایات دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں اور نہروں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے شہری اور دیہی علاقوں میں تمام مین ہولز پر ڈھکنوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔
    مریم نواز شریف نے کہا کہ بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کنسٹرکشن سائٹس پر حفاظتی انتظامات کیے جائیں، جبکہ خستہ حال اور تعمیراتی طور پر حساس عمارتوں کی خصوصی نگرانی کی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ چھت گرنے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر شہریوں کو الرٹس جاری کیے جائیں۔
    ٹریفک کی روانی کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اہم شاہراہوں اور مرکزی روڈز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے سیف سٹی اتھارٹی اور سی ٹی او ٹیموں کو مکمل الرٹ رہنے اور عوام کی رہنمائی کے لیے رابطہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیلڈ میں موجود تمام ٹیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ادارے متحرک اور مستعد رہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بارشوں کے دوران عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔

    Related Posts

    واسا سیالکوٹ کو بارشی پانی کے فوری نکاس کے لیے جدید مشینری کی فراہمی

    ایس ڈی پی او  کا چوکی جیٹکوٹ کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    اسکولوں کی کارکردگی میں بہتری” کے موضوع پر اسکول پارٹنرز کانفرنس

    مقبول خبریں

    محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کے لئے احتجاج، اعظم خان کی حمایت میں آج رام پور پہنچ رہا ہے سماجوادی پارٹی کا وفد

    سی جے پی لیڈران نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے کیا انکار، جنتر منتر پر لاٹھی چارج کے بعد آئی بڑی خبر

    ’جب تک دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ نہیں ہوگا، بحث ممکن نہیں‘، ملکارجن کھڑگے کا حکومت کو دوٹوک پیغام

    پیرزلیک معلات ،مودی کا بڑااعلان

    سیلاب : 24 گھنٹوں میں 10 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچی، 6.53 لاکھ افراد متاثر

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.