Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈھائی سیکنڈ میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ، فراری کی پہلی الیکٹرک گاڑی ’لوس‘ لانچ ، قیمت اور خصوصیات جانئیے

      جدید ٹیکنالوجی کا  انقلابی استعمال،ڈرونز کے ذریعے حجاج کرام تک ادویات اور طبی سامان کی فراہمی 

      تاریخ کا پہیہ گھوم گیا: غلامی کو جائز قرار دینے پر پوپ لیو XIV کی معافی ،ویٹیکن نے AI کو نئی غلامی قراردیدیا،”میگنیفیکا ہیومینٹس” جاری

      پوپ لیو XIV کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ، AI artificial inteligence پر پہلا ’’انسائیکلوکل‘‘ جاری

      اے ٹی ایم فراڈ : اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو بڑا حکم جاری کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران امریکا معاہدہ پر اتفاق رائے ، حتمی فیصلے کے لئے صدر ٹرمپ سچوایشن روم پہنچ گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن/تہران: مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا بم حاصل نہیں کرے گا۔
    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم’’ ٹروتھ سوشل‘‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بغیر کسی ٹول ٹیکس کے مکمل طور پر کھولا جانا چاہیے تاکہ جہاز رانی بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔ اگر سمندر میں بارودی سرنگیں موجود ہیں تو انہیں ختم کیا جائے گا اور امریکا پہلے ہی اپنے جدید مائن سویپرز کے ذریعے کئی سرنگوں کو تباہ کر چکا ہے جبکہ باقی بارودی سرنگوں کو ایران فوری طور پر ہٹائے گا یا تباہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، اس ناکہ بندی کے باعث آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز اب واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔
    ٹرمپ کے بیان کے مطابق افزودہ جوہری مواد جو گزشتہ برس امریکی بمبار طیاروں کے حملے کے نتیجے میں زیر زمین دب گیا تھا، اسے امریکا نکالے گا۔ امریکا اور چین وہ واحد ممالک ہیں جو اس کام کی تکنیکی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ عمل ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون سے کیا جائے گا اور افزودہ مواد کو مکمل طور پر تباہ کیا جائے گا۔
    انہوں نے واضح کیا کہ تاحکم ثانی کسی قسم کی مالی ادائیگی نہیں کی جائے گی جبکہ دیگر کم اہم امور پر اتفاق ہو چکا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے سچویشن روم میں اجلاس کرنے جا رہے ہیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کے بارے میں کیے گئے دعوے تہران میں شدید تحفظات کا باعث بنے ہیں۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے منسلک ‘فارس نیوز’ نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بیانات "سچ اور جھوٹ کا ایک مرکب” ہیں اور ان کا تہران میں زیرِ غور ڈرافٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
    دوسری جانب امریکی صدر نے جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس کے ‘سچویشن روم’ جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے کچھ حصوں پر اتفاق ہو چکا ہے اور وہ حتمی فیصلے کے لیے اجلاس کر رہے ہیں۔
    صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول کے ٹریفک کے لیے فوری طور پر کھولنے اور وہاں موجود بارودی سرنگوں کو ہٹانے پر زور دیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا، ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ مل کر ایران کے افزودہ شدہ ایٹمی مواد کو تباہ کرنے کا عمل شروع کرے گا۔
    تاہم، آئی آر جی سی سے وابستہ ‘تسنیم نیوز’ نے ان دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کسی بھی ابتدائی معاہدے سے قبل ایران کے منجمد اثاثوں کا مسئلہ حل ہونا ضروری ہے۔
    Axios کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے ایٹمی مواد کے حوالے سے "زبانی یقین دہانی” تو ملی ہے، لیکن اصل اہمیت رسمی مذاکرات میں ہونے والے تحریری معاہدے کی ہوگی۔ فی الحال، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور کسی بھی میمورنڈم کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
    واضح رہے کہ آبنائے ہرمز ان مذاکرات کا مرکزی نقطہ بنی ہوئی ہے، جہاں امریکا اسے عالمی تجارت کے لیے کھلا دیکھنا چاہتا ہے، جبکہ ایران اسے اپنی تزویراتی (اسٹریٹجک) طاقت اور سودے بازی کے لیے استعمال کررہاہے۔

    Related Posts

    معاہدے کے خدوخال :ایران امریکاآبنائے ہرمز کھول دیں گے۔ ایٹمی توانائی پر از سر نو مذاکرات ،ایران کیلئے تین سو ارب ڈالر کا عالمی سپورٹ فنڈ ، نیو یارک ٹائمز

    صدرِ مملکت آصف زرداری کی بالو جا قبا قبرستان آمد، والدین سمیت اہلِ خانہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی

    عوام کیلئے وزیراعظم کی عیدی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

    مقبول خبریں

    معاہدے کے خدوخال :ایران امریکاآبنائے ہرمز کھول دیں گے۔ ایٹمی توانائی پر از سر نو مذاکرات ،ایران کیلئے تین سو ارب ڈالر کا عالمی سپورٹ فنڈ ، نیو یارک ٹائمز

    ایران امریکا معاہدہ پر اتفاق رائے ، حتمی فیصلے کے لئے صدر ٹرمپ سچوایشن روم پہنچ گئے

    صدرِ مملکت آصف زرداری کی بالو جا قبا قبرستان آمد، والدین سمیت اہلِ خانہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی

    عوام کیلئے وزیراعظم کی عیدی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

    آج سے 5جون تک بارش کا امکان

    بلاگ

    ٹیکس زدہ معیشت اور مہنگائی میں پسنے والی عوام

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    قربانی یا آلودگی؟ عید پر صحتِ عامہ کو درپیش خطرات عید قرباں: عبادت بھی، صحت کی آزمائش بھی

    ہم کب سیکھیں گے؟

    ”پاکستانی تاریخ کے سپیڈبریکر “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.