Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ورلڈ کپ 2026: برازیل کے سٹار فٹ بالر نیمار کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    برازیل کے سٹار فٹ بالر نیمار اپنی قومی ٹیم کے آئندہ دوستانہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں اور انجری کے باعث ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

     برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن (CBF) نے جمعرات کو تصدیق کی کہ سکین میں ان کے پنڈلی کے پٹھے میں گریڈ ٹو انجری سامنے آئی ہے۔

    فیڈریشن کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار نے پریس کانفرنس سے قبل بتایا کہ 34 سالہ فارورڈ کو مزید دو سے تین ہفتے آرام کی ضرورت ہے۔

     ان کے مطابق نیمار بدھ کو ٹیم کے کیمپ گرنجہ کوماری پہنچے جہاں ان کے مکمل طبی معائنے کیے گئے، اور ایم آر آئی سکین میں صرف سوجن نہیں بلکہ پنڈلی کے پٹھے میں درمیانی نوعیت کی چوٹ کی تصدیق ہوئی۔

    یہ انجری اس سے زیادہ سنگین ہے جو اس سے قبل کلب سانتوس کی جانب سے بتائی گئی تھی۔ سانتوس کے ڈاکٹر روڈریگو زوگائب نے کہا تھا کہ نیمار کو صرف معمولی سوجن ہے اور وہ ٹریننگ کے لیے فٹ ہوں گے، تاہم بعد کے ٹیسٹس نے اس کی تردید کر دی۔

    نیمار نے منگل کو ٹیم جوائن کی تھی مگر بدھ کی پہلی ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔ پنڈلی میں سوجن کی شکایت کے بعد انہیں ٹیسٹ کے لیے ایک نجی کلینک بھیجا گیا۔

     ڈاکٹر لاسمار کے مطابق یہ گریڈ ٹو انجری ہے، جس میں پٹھوں کے ریشوں کا جزوی نقصان ہوتا ہے اور مکمل آرام اور بحالی ضروری ہوتی ہے۔

    چوٹ کے باعث نیمار اتوار کو ماراکانا سٹیڈیم میں پاناما کے خلاف میچ اور اس کے بعد کلیولینڈ میں مصر کے خلاف مقابلہ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

    Related Posts

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو: روہت کمار کی شاندار سنچری، نیپال نے کینیڈا کو 24 رنز سے شکست دیدی

    آسٹریلیا اور بنگلہ دیش خواتین سیریز: دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی 9 وکٹوں سے شاندار فتح، سیریز اپنے نام کر لی

    کرسٹیانو رونالڈو معطلی؛ پرتگال فٹبال فیڈریشن کا کپتان کی واپسی پر زور

    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس، بڑے فیصلے?

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو: روہت کمار کی شاندار سنچری، نیپال نے کینیڈا کو 24 رنز سے شکست دیدی

    خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات

    سابق فاٹا سمیت بارہ اضلاع کا انتطامی کنٹرول وفاق کے حوالے

    خیبر پختونخوا میں گورنرراج کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، جنید اکبر خان گرفتار

    بلاگ

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.