مکہ مکرمہ :لندن کے میئر صادق خان نے اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔
میئر صادق خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خانہ کعبہ میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے حج کے ساتھ لندن اور دنیا بھر میں عید الاضحی منانے والے لوگوں کو مبارکباد بھی دی۔
صادق خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’حج زندگی کو بدلنے والا سفر ہے۔ میں واقعی خود کو قابل فخر اور خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اس سال مجھے دنیا بھر سے آنے ہوئے لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ فریضہ حج ادا کرنے کا موقع ملا۔ اللہ ہم سب کی عبادات کو قبول فرمائے۔ میری فیملی کی طرف سے آپ سب کو عید مبارک۔‘
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر بنے ہیں۔
1970 میں لندن میں پیدا ہونے والے صادق خان کے والدین پاکستان سے نقل مکانی کرکے برطانیہ آئے تھے۔ صادق خان نے عام سرکاری سکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

