نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)ضلع شہید بینظیر آباد میں تھانہ قاضی احمد کی حدود جونا موری کے قریب پولیس اور مبینہ منشیات فروشوں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک مرکزی منشیات ڈیلر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےپولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قاضی احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران مشتبہ منشیات فروشوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت غلام عباس ولد مولا بخش لاکھو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔
نواب شاہ :منشیات فروشوں سے پولیس مقابلہ، مرکزی ڈیلر زخمی حالت میں گرفتار

