Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہنرمند پنجاب، خوشحال پاکستان: وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ مہارتِ نوجوانان کے موقع پر اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کرکے انہیں ملکی ترقی کا محور بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور یہی وہ معمار ہیں جو پاکستان کو معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘آسان فنانس سکیم’ کے ذریعے اب تک ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد کو قرض فراہم کیے جا چکے ہیں، جس میں نوجوانوں کو 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے چھوٹے کاروبار شروع کر سکیں۔
    مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی نصاب میں پہلی مرتبہ ای-کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور جدید آئی ٹی کورسز شامل کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں عالمی معیار کے مطابق کنسٹرکشن، ویلڈنگ، ٹائل فکسنگ اور ہیوی وہیکل مینٹیننس جیسے جدید ہنر سکھائے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 10 ہزار نوجوانوں کو سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں بین الاقوامی معیار کی ملازمتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
    وزیراعلیٰ نے خاص طور پر ‘سحر پروگرام’ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت 5,365 خواتین کو بیوٹیفکیشن، ہاسپیٹلٹی اور ایئرلائن مینجمنٹ کے کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ ان خواتین کو مفت لیپ ٹاپ اور 7,500 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں۔ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 2 ہزار نوجوانوں کو 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے تاکہ وہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیں۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ فری لانسنگ، آئی ٹی اور تکنیکی شعبوں میں شمولیت اختیار کریں کیونکہ جدید دور کا تقاضا صرف ڈگری نہیں بلکہ ہنر ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت ہنرمند نوجوانوں کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    Related Posts

    پشاور، ہمسائے کی دو بیویوں سے زیادتی کرنیوالے 4 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کے پار، امریکہ اور ایران کی کشیدگی نے بگاڑ دیے حالات

    کانگو کے 2 اسکولوں میں لگی خوفناک آگ، 19 طالبات سمیت 26 طلبا جاں بحق، 300 گھر بھی ہوئے خاک!

    مقبول خبریں

    غزہ کے قاتل نیتن یاہو اور اسکی بیوی کے بننے سنورنے پر سالانہ کتنا خرچ آیا ؟ ہوشربا اسکینڈل منظر عام پر

    خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کے پار، امریکہ اور ایران کی کشیدگی نے بگاڑ دیے حالات

    حوثیوں کا باب المندب پر کنٹرول مکمل، فوجی مراکز بھی قبضے میں لے لئے

    کانگو کے 2 اسکولوں میں لگی خوفناک آگ، 19 طالبات سمیت 26 طلبا جاں بحق، 300 گھر بھی ہوئے خاک!

    گلوکوما اور موتیا بن بینائی سے محرومی کی وجہ بن سکتے ہیں

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.