سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ ڈھلے والی میں مرالہ راوی لنک نہر میں کمسن بہن بھائی ڈوب گئے۔سرچ آپریشن جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نہر میں دو بہن بھائی 13 سالہ کومل اور 7 سالہ سمیر نہر ڈوب گئے۔
معلوم ہوا کہ دونوں بہن بھائی نہر کنارے کھڑے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے نہر کے گہرے پانی میں بھائی گرا جس کو بچاتے ہوئے بہن بھی ڈوب گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں.
ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن جاری کر دیا ہے۔مذکورہ تھانہ کی پولیس بھی پہنچ گئی
تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ ڈھلے والی میں مرالہ راوی لنک نہر میں کمسن بہن بھائی ڈوب گئے

