بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف) مستونگ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر شیخ واصل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے ایک درجن سے زائد ٹرکوں پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے متعدد ٹرکوں کے ٹائروں پر فائرنگ کر کے انہیں برسٹ کیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، جہاں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جھڑپوں کے باعث شیخ واصل کے مقام پر تقریباً تین گھنٹے تک کوئٹہ۔تفتان شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے،
بیوروچیف بلوچستان رحمت اللہ بلوچ کی پیغام بلوچ قوم کیلئے
بلوچ قوم کو سوچنا چاہئے کہ دہشتگرد صرف اپنے غیر ملکی آقاؤں کی منصوبہ کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہے ہیں بلوچ قوم کو پسماندہ رکھنے کی ایک سازش ہے تعلیم دیگر اہم حقوق سے غریب بلوچوں کو دہشتگرد محروم رکھنے کی کوشش کررہے ہیں بلوچ قوم دہشتگردوں کی ان منصوبوں مل کر ناکام بنانے میں اپنے ملکی پاک افواج کا ساتھ دینے کی کوشش کریں جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
