Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاسپورٹ رینکنگ جاری، پاکستانی رینکنگ ہوئی بہتر، ویزا فری ممالک کی فہرست بھی سامنے آگئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ جاری کرنے والے ادارے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے رواں ماہ کے لیے بین الاقوامی پاسپورٹ رینکنگ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ تنزلی کے باوجود 30 ممالک میں ویزا فری سہولت کا حامل  ہے۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس مئی 2026 میں پاکستانی پاسپورٹ میں تنزلی دکھائی گئی ہے تاہم جن ممالک کے لیے فری ویزا سہولت ہے وہ برقرار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی رواں سال فروری میں بہتر ہو کر 97 ویں پوزیشن پر آگئی تھی جس کے بعد جنوری میں 98 اور 2025 میں 103 پوزیشن تھی لیکن اب 100 ویں نمبر آگئی ہے۔
    پاکستانی پاسپورٹ میں تنزلی کے باوجود دنیا کے 30 ممالک کے لیے ویزا فری سروس یا الیکٹرونک ٹریول آتھارائزیشن (ای ٹی اے) نظام تک رسائی جاری رہے گی۔
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری 2026 میں پاکستانی شہریوں کو 32 ممالک تک رسائی حاصل تھی جبکہ جنوری میں 31 تھی تاہم یہ تبدیلی گیمبیا کی دوبارہ شمولیت کے باعث ہوئی ہے۔
    مزید بتایا گیا کہ مئی 2026 میں یہ سہولت مزید محدود ہوئی اور 30 ممالک کی سطح پر آگئی ہے، جس میں عالمی سطح پر ویزا پالیسیوں میں ردوبدل اور دو طرفہ سفری انتظامات میں تبدیلی کی عکاسی ہے۔
    پاکستان کو جن ممالک میں ویزا فری سروس میسر ہے، ان میں بارباڈوس، کوک آئس لینڈ، ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، مونٹسیراٹ، روانڈا، سینٹ وینسنٹ اینڈ گرینیڈائنز، گیمبیا، ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو اور وینواٹو شامل ہے۔
    ویزا آن ایرائیول کی سہولت برونڈی، کمبوڈیا، کیپ ویرڈے آئس لینڈ، کومورو آئس لینڈ، ڈی جبوتی، گینی بسا، مڈغاسگر، مالدیپ، نیپال، نیئو، پالا آئس لینڈ، ساموا، سینیگال، سیرالیون، ٹیمرلیسٹے اور ٹوویلو میں دستیاب ہے۔
    ای ٹی اے کے حامل ممالک کینیا، سیچیلس اور سری لنکا شامل ہیں جہاں الیکٹرونک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) درکار ہے۔
    خیال رہے کہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے اعداد و شمار کی بنیاد پر 227 میں سے 199 پاسپورٹس کی درجہ بندی کرتا ہے تاہم ان ممالک کی درجہ بندی اس وقت تبدیل ہوتی ہے جب کسی ملک کی ویزا پالیسی میں تبدیلی کی جاتی ہے جس کے باعث عالمی سفری انتظامات مسلسل بدلتا ہوا محرک بن جاتا ہے۔
    ماہرین کا خیال ہے کہ پاسپورٹس کی درجہ بندی میں تبدیلی کا مطلب سفری آزادی میں یک دم تنزلی کے بجائے عالمی سطح پر پالیسی میں تبدیلی ہے۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی درجہ بندی میں ردوبدل کے باوجود پاکستانی شہری درجنوں ممالک میں داخلے کے لیے حاصل رعایتی نظام سے مستفید ہو رہے ہیں اور انہیں مختصر سفر کے لیے سہولیات برقرار ہیں۔
    پاکستان کو درج ذیل ممالک میں ویزا فری اور دیگر سہولیات دستیاب ہیں:
    بارباڈوس ویزا فری،برونڈی ویزا آن ارائیول،کمبوڈیا ویزا آن ارائیول،کیپ ویرڈے آئس لینڈ ویزا آن ارائیول،کومورو جزائر  ویزا آن ارائیول،کک آئی لینڈز ویزا آن ارائیول،جبوتی  ویزا آن،ارائیول،ڈومینیکا  ویزا فری،گنی بسا  ویزا آن ارائیول،ہیٹی  ویزا فری،کینیا  الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن،مڈغاسکر  ویزا آن ارائیول،مالدیپ  آ ویزا آن ارائیول،مائیکرونیشیا  ویزا فری،مونٹسیرٹ  ویزا فری،نیپال  ویزا آن ارائیول،نیووے  ویزا آن ارائیول،پلاو جزائر  ویزا آن ارائیول،روانڈا  ویزا فری،ساموا  ویزا فری،سینیگال  ویزا فری،سیشلز  الیکٹرانک ٹریول،اتھارائزیشن،سیرا لیون  ویزا آن ارائیول،سری لنکا  الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن،سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈائنز  ویزا فری،دی گیمبیا  ویزا فری،ٹیمور لیسٹے  ویزا آن ارائیول،ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو  ویزا فری،ٹووالو  ویزا فری،وانواتو  ویزا فری،

    Related Posts

    سامارو: ہندو لڑکی کی عدالت میں شادی، تحفظ کی اپیل

      مسجد میں 80 سالہ بزرگ پر ڈنڈے سے حملہ، شدید زخمی

      چکوال: ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ سموگ کمیٹی کا اجلاس

    مقبول خبریں

    فرانس معاشی نمو میں کمی کی پیشن گوئی

    بینک آف انگلینڈ میں نئی اہم تعیناتیاں

    چین  ‘نیشنل ڈیفنس موبلائزیشن’ قانون میں اہم ترامیم

    سکیورٹی خدشات:مشہور بین الاقوامی پالیسی کانفرنس "والدائی ڈسکشن کلب”کا مقام  تبدیل 

    بھارتی اداکار اننت ناگ کو 2024 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان

    بلاگ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.