چکوال( رپورٹ: مہتاب نصیر اعوان )
ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ سموگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور اب تک کی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عنزہ نیازی، ایس ڈی ای او پیرا فورس حبیب اللہ عامر، ٹریفک پولیس، پنجاب فوڈ اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ جنگلات کے افسران نے شرکت کی۔ 419 انسپکشنز کے دوران 86 خلاف ورزیوں پر 30 بھٹے سیل، 30 مسمار، 5 ایف آئی آرز درج اور 37 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 471 انسپکشنز میں 34 خلاف ورزیوں پر 20 صنعتی یونٹس سیل اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ 55 انسپکشنز کے دوران 15 خلاف ورزیوں پر 8 یونٹس سیل، 7 ایف آئی آرز درج اور 14 لاکھ روپے جرمانہ لاگو کیا گیا۔ 222 انسپکشنز کے دوران 65 نوٹسز جاری، 4 دکانیں سیل، 3,000 کلوگرام سے زائد ممنوعہ میٹریل ضبط اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے نرسریوں کے ذریعے 35 ہزار پودے تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے پنجاب حکومت کی سموگ کنٹرول پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت بلاامتیاز چیکنگ کی ہدایت کی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے شہریوں میں عام آگاہی بیدار کرنے پر زور دیا۔

