ٹانک (بیورورپورٹ)

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان غلام مبشر میکن کی زیر صدارت ڈیرہ رینج کے تھانہ جات، چوکیات میں نفری،اسلحہ و ایمونیشن کی ڈیپلائمنٹ سمیت پولیس کے جوانوں کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او ڈیرہ ضیاءالدین احمد، ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان، ایس پیز انوسٹیگیشن ڈیرہ ملک شکیل، ایس پی سٹی، ڈی ایس پی سٹی، تمام ہیڈ آف یونٹس نے شرکت کی،جبکہ ڈی پی او ٹانک، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر اور ریجن کے تمام ایس ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز نے اپنے اضلاع کے تھانہ جات، چوکیات میں نفری کی ڈیپلائمنٹ اور تعینات اہلکاروں کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ آر پی او ڈیرہ کو پیش کی۔آر پی او ڈیرہ غلام مبشر میکن نے اجلاس میں مجموعی امن و امان اور تھانہ جات، چوکیات میں نفری،اسلحہ و ایمونیشن اور بلڈنگ سمیت پولیس کے جوانوں کی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

