کبیروالا(تحصیل رپورٹر راؤ ناصرعلی شادابی سے)
وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن “پرامن و محفوظ پنجاب” کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس متحرک ہے-ڈپٹی کمشنر
ملیحہ رشید نے ڈی پی او محمد عابد کے ہمراہ سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور عید الاضحیٰ و محرم الحرام کیلئے کیمروں کی فعالیت کا تفصیلی جائزہ لیا-انہوں نے
شہر بھر میں سکیورٹی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی-ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن عامہ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اولین ترجیح ہے-امن برقرار رکھنے کیلئے تمام محکمہ ہم آہنگی سے کام کررہے ہیں-ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹم سے امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر ہے-ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید اور ڈی پی او محمد عابد نے سیف سٹی عملے کی کارکردگی کو سراہا-اس موقع دونوں ڈسٹرکٹ کمانڈرز کو بتایا کہ اس وقت 38 مقامات پر 186 کیمرے مکمل فعال ہیں –


