Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

      سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآبادکی زیرِ صدارت پری مون سون فلڈ 2026 کے حوالے سے اہم اجلاس، متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیرِ صدارت پری مون سون فلڈ 2026 کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات، سیم نالوں، برساتی گزرگاہوں اور ڈرینیج سسٹم کی صفائی، نکاسیٔ آب، طبی سہولیات، ریسکیو اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے جامع لائحۂ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ مون سون بارشوں سے قبل تمام برساتی نالوں، سیم نالوں اور ڈرینیج چینلز کی صفائی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہری و دیہی علاقوں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام ادارے اپنی مشینری، افرادی قوت اور دستیاب وسائل کو ہمہ وقت الرٹ رکھیں۔
    ڈپٹی کمشنر نے محکمۂ صحت اور ریسکیو 1122 کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ متوقع بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران اسپتالوں میں ادویات، طبی عملے، ایمرجنسی وارڈز اور ایمبولینس سروس کی مکمل دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ لائیو اسٹاک سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھی حفاظتی و احتیاطی اقدامات بروقت مکمل کریں۔ انہوں نے ایل بی او ڈی حکام کو سیم نالوں کی صفائی کے عمل میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت دی۔
    اجلاس میں متعلقہ افسران نے پری مون سون انتظامات، نکاسیٔ آب کے جاری منصوبوں اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ مختلف علاقوں میں صفائی اور نکاسیٔ آب کے کام تیزی سے جاری ہیں، جنہیں جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
    اجلاس میں پاک فوج کے افسر شہیب، ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی، ڈپٹی ڈائریکر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری، ریسکیو انچارج ذیشان زرداری، اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ، محکمۂ صحت، ایریگیشن، ایل بی او ڈی، روہڑی کینال، ڈرینیج اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    Related Posts

    این ٹی اے کی منظور شدہ 39 اسامیوں میں سے 15 اب بھی خالی: حکومت

    طلبہ تحریک: جنتر منتر پہنچے خودکشی کرنے والی طالبہ کے اہل خانہ نے کہا – یہ اور کتنے بچوں کی جان لیں گے

    ’ہاتھ میں ترنگا تھا، اچانک چھرے آ کر لگے‘، زخمی طالب علم ساحل کی روداد، راہل گاندھی نے جاری کی ویڈیو

    مقبول خبریں

    این ٹی اے کی منظور شدہ 39 اسامیوں میں سے 15 اب بھی خالی: حکومت

    طلبہ تحریک: جنتر منتر پہنچے خودکشی کرنے والی طالبہ کے اہل خانہ نے کہا – یہ اور کتنے بچوں کی جان لیں گے

    ’ہاتھ میں ترنگا تھا، اچانک چھرے آ کر لگے‘، زخمی طالب علم ساحل کی روداد، راہل گاندھی نے جاری کی ویڈیو

     دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    فیشن یا تاریخی ورثہ؟ زینڈایا پر 2 ہزار سال قدیم ایرانی بالیاں پہننے پر تنقید

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.