Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

      آئی پیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، واٹس ایپ میں چار نئے فیچرز متعارف

      کیا مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کلاس رومز میں انسانی استاد کی جگہ لے سکتے ہیں؟نیویارک کے ہائی سکول میں پہلی ”ہیومینائڈ“ ٹیچر تعینات

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹھٹھہ: پولیس کی منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 19 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکا، چرس اور دیسی شراب برآمد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    رپورٹ شیراز واریو
    ٹھٹھہ میں پولیس نے منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 17 گٹکا مٹیریل سپلائر اور فروش جبکہ 2 منشیات فروش شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں گٹکا مٹیریل، چرس، دیسی شراب اور گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
    پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 119 کلو گٹکا مٹیریل، 2465 پڑیاں گٹکا ماوا، 4000 پڑیاں انڈین سفینا گٹکا، 1008 پیکٹ اور 22 ساشے تمباکو پتی، 1050 گرام چرس، 40 بیگز دیسی شراب، ایک آلٹو کار، ایک سوزوکی پک اپ، ایک رکشہ لوڈر اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق تھانہ ساکرو کے علاقے بگھار واہ لنک روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر علی عرف اکو ولد عبدالرحمٰن سومرو کو 1050 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔ تھانہ کینجھر کے علاقے چھنڈن موری کے قریب کارروائی کے دوران پولیس نے آلٹو کار کے ذریعے گٹکا سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان غلام رسول ولد اللہ ورایو ناریجو اور نادر ولد خمیسو مری کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 1008 ساشے تمباکو پتی اور 500 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
    اسی طرح تھانہ گھارو کے علاقے ہالیجی لنک روڈ پر کارروائی میں سوزوکی پک اپ سے 4000 پڑیاں انڈین سفینا گٹکا برآمد کرکے ملزم فیاض ولد عبدالمجید چوہان کو گرفتار کیا گیا۔
    اس کے علاوہ ٹھٹھہ، مکلی، گھارو، دہابیجی، گھوڑاباڑی، جھمپیر، ساکرو اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں مزید 14 گٹکا مٹیریل سپلائر اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
    تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں نارکوٹکس ایکٹ، منشیات آرڈیننس اور گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    Related Posts

    ٹوتھ پیسٹ میں ’مائیکروپلاسٹک‘ کی رپورٹ سے بنگلہ دیش میں تشویش، لاکھوں افراد کی صحت کو خطرہ لاحق!

    پانی کی سپلائی متاثر‘لندن کے ’گیٹوک ایئرپورٹ‘ پر بیت الخلاء اور ریسٹورنٹس بند 

    فائر سروس پیپر لیک معاملے میں اے سی بی کی بڑی کارروائی، 12 ملزمان گرفتار

    مقبول خبریں

    ٹوتھ پیسٹ میں ’مائیکروپلاسٹک‘ کی رپورٹ سے بنگلہ دیش میں تشویش، لاکھوں افراد کی صحت کو خطرہ لاحق!

    پانی کی سپلائی متاثر‘لندن کے ’گیٹوک ایئرپورٹ‘ پر بیت الخلاء اور ریسٹورنٹس بند 

    فائر سروس پیپر لیک معاملے میں اے سی بی کی بڑی کارروائی، 12 ملزمان گرفتار

    چودہریوں نے ڈیرے پر کام کرنے والے محنت کش کو جان سے مار دیا

    بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمشنر کے عہدے پر خاتوں کی تعیناتی

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.