نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)کھڈھر تھانے کی حدود ور اسٹاپ کے قریب شہمیر زرداری موری کے مقام پر فائرنگ کے واقعے میں گاں مہر علی جمالی کے رہائشی گل بیگ جمالی شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق تین نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر کے انہیں زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کھڈھر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا، جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کو کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر سنگین دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں، جس کے باعث واقعے کو پرانی دشمنی سمیت مختلف پہلوں سے دیکھا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

