نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں سے)

کریم آباد اسٹاپ، جمال شاہ درگاہ کے قریب واقع قبرستان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 ہیلپ لائن کو دی گئی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 شہید بینظیر آباد (SBA) کی امدادی ٹیمیں برق رفتاری سے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو 1122 قاضی احمد اور ڈر کی فائر بریگیڈ ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور آگ پر قابو پا کر اسے مکمل طور پر بجھا دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی فوری اور مثر حکمتِ عملی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان سے بچا ممکن ہو سکا۔علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 شہید بینظیر آباد (SBA) کی فوری، منظم اور مثر کارروائی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور امدادی ٹیموں کے بروقت ریسپانس کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

