نوشہرہ(انورزیب خان سے)
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا ضلع بنوں کا دورہ، بنوں پولیس کے غیور جوانوں سے خطاب،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بھی انکے ساتھ تھے،شہدا ہمارا فخر ہیں، شہدا کے خون کے ہر قطرے کا انتقام خون سے لیا جائیگا۔ آئی جی پی آئی جی خیبرپختونخوا کی شہدا کے لواحقین سے تعزیت، شہدا نے مٹی کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی دی، لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے افسوسناک واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، علاقے میں وسیع پیمانے پر کارروائیوں کا حکم دیا،تمام پولیس انفراسٹرکچر، تھانوں اور چوکیات کے ازسر نو سیکورٹی آڈٹ کرائے جائیں، بم پروف بنانے کیلئے مزید اقدامات کریں، آئی جی پی کی ہدایت بنوں پولیس نے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح خوارج کا مقابلہ کیا، دہشتگردوں نے بوکھلاہٹ میں بارود سے بھری گاڑی سے چوکی کو نشانہ بنایا۔ آئی جی پی مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں، فورس کو کسی قسم کی ٹیکنالوجیکل اور اسلحے کی کمی نہیں ہوگی۔ آئی جی پیانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے آج ضلع بنوں کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس کے اعلی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ آئی جی پی نے گزشتہ رات دہشتگردانہ حملے کی مکمل رپورٹ طلب کی اور اب تک کی تفتیش اور تمام صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بھی انکے ہمراہ تھے۔ آئی جی پی فیلڈ افسران اور جوانوں سے فردا فردا ملے اور انکا حوصلہ بڑھایا۔ اس موقع پر افسران و جوانوں سے خطاب میں آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ بنوں پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔


