سیالکوٹ :(سلیم احمد اعوان شیخو)

سیالکوٹ تھانہ پھلورہ کے علاقہ ڈوگری ہریاں میں داماد کے ہاتھوں بیوی ساس اور سالا قتل ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ پھلورہ کے علاقہ ڈوگری ہریاں مسرت عرف صباء کی شادی مدثر کے ساتھ ہوئی تھی لیکن مسرت عرف صباء اور مدثر کا آئے روز جھگڑا رہتا تھا اور مسرت عرف صباء کا چند روز قبل بھی اپنے شوہر مدثر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور وہ اس جھگڑے کے بعد اپنے والدین کی گھر آ گئی تھی۔گزشتہ روز مدثر اپنی بیوی مسرت عرف صباء کو واپس اپنے گھر لینے کے لئے گیا تو اس کے سسرال والوں نے مسرت عرف صباء کو مدثر کے ساتھ بھیجنے سے انکار کر دیا تو مدثر نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسرت عرف صباء ساس فہمیدہ اور سالے سفیان کو جان سے مار دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم مدثر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پ
فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی او گوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اسے جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

