Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

      سوشل میڈیا پابندیاں: قومی سلامتی یا اظہارِ رائے پر دباؤ؟ڈیجیٹل ترقی کے خواب کو کن خطرات کا سامنا؟

      8 مئی سے انسٹا گرام کی دنیا تبدیل،ہوشیار! آپ کے پرائیویٹ میسجز اب ’خفیہ‘ نہیں رہے

      سستا ایندھن، جدید ٹیکنالوجی: چیری ماسٹر کا پاکستان میں 13 نئے ماڈلز اور الیکٹرک گاڑی ‘کیو کیو’ لانے کا اعلان

      روبوٹ بنا مسافر طیارے کی ایک گھنٹہ تاخیر کا باعث

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    معرکۂ حق “بنیان مرصوص” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاکستان زندہ باد موومنٹ نواب شاہ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان حب الوطنی ریلی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
    معرکۂ حق “بنیان مرصوص” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاکستان زندہ باد موومنٹ نواب شاہ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان حب الوطنی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پاکستان زندہ باد موومنٹ کے مرکزی چیئرمین زبیر احمد قریشی نے کی۔ ریلی شارجہ پلازہ سے برآمد ہوئی جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی نواب شاہ پریس کلب پہنچی، جہاں کارکنان نے والہانہ جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور وطنِ عزیز سے محبت کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔
    ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جبکہ فضا وطن دوستی اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے نعروں سے گونجتی رہی۔
    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین زبیر احمد قریشی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ایک عظیم نظریاتی ملک ہے، جسے نقصان پہنچانے کے خواب دیکھنے والے عناصر ہمیشہ ناکامی و نامرادی سے دوچار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی کی شب بھارت کی جانب سے بزدلانہ جارحیت کی کوشش کی گئی، تاہم پاک افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے جنگی طیارے مار گرائے اور دنیا پر واضح کردیا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین، منظم اور بہادر افواج میں شمار ہوتی ہے۔
    ریلی میں وائس چیئرمین سندھ یاسین ملک، ڈسٹرکٹ چیئرمین ملہار مشوری، عرفان بروہی، معروف تاجر رہنما سائیں نوید منتری، ایڈووکیٹ توصیف جلال، عبدالستار کیریو سمیت دیگر رہنماؤں، کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
    ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، قومی استحکام، ترقی اور افواجِ پاکستان کی کامیابی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

    Related Posts

    پاکستان کا امن ہماری ریڈلائن، فیلڈمارشل سید عاصم منیر،شہبازشریف کو سلام، مریم نواز کا واہگہ بارڈر پر خطاب

    معرکہ حق ، قومی تاریخ کا قابل فخرباب، اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے، عظمیٰ بخاری

    ایران نے امریکی تجاویز پر پاکستان کے ذریعے جواب بھجوا دیا، شہباز شریف کی تصدیق

    مقبول خبریں

    شکیرا کے بعد ڈانسنگ کوئین نورا فتیحی کا اعزاز

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    روس نے یوکرین جنگ خاتمے کا اشارہ دیدیا، پیوٹن زیلنسکی ملاقات جلد ہوگی،ایران معاہدہ ہوسکتاہے، روسی صدر

    معرکہ حق عظیم فتح، دنیا میں آج پاکستان کے دوستوں کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    بلاگ

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    سچ، قانون اور انصاف، دو معاشروں کی سوچ کا فرق بے نقاب، پنجاب پولیس کا افسر حیران

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    کیا واقعی ایران نے 16 امریکی فوجی تنصیبات کو مفلوج کر دیا؟ — اندرونی کہانی

    کیا پاکستان میں مارشل لا قریب ہے؟ — ایک محتاط مگر واضح تجزیہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.