Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

      کیا پنجاب میں بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی ختم ہونے والی ہے؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد نے ہلچل مچا دی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈھاکہ ٹیسٹ: محمد عباس کے ‘پانجے’ کے بعد اذان اویس کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی تباہ کن بولنگ اور نوجوان ڈیبیو بیٹر اذان اویس کی پراعتماد بیٹنگ کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا لیے ہیں اور اسے میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 234 رنز درکار ہیں۔
    بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 413 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے نجم الحسین شانتو (101) اور مشفق الرحیم (71) نمایاں رہے۔ مشفق الرحیم نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ (42 مرتبہ) 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا تمیم اقبال کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
    پاکستانی بولنگ لائن کی قیادت محمد عباس نے کی، جنہوں نے نپی تلی بولنگ سے بنگلہ دیشی بیٹرز کو جمنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے 92 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے کیریئر کا چھٹا ‘فائیو وکٹ ہال’ ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    Mohammad Abbas makes a statement on his Test return with a splendid five-wicket haul 👌#WTC27 | 📝: https://t.co/naUIkpeTT8 pic.twitter.com/Yx1zn4lTyz

    — ICC (@ICC) May 9, 2026


    پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی محتاط اور مضبوط انداز میں کیا۔ اوپنر امام الحق اور ڈیبیو کرنے والے اذان اویس نے پہلی وکٹ کے لیے 106 رنز کی شراکت قائم کی۔ امام الحق 45 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کا شکار ہوئے، تاہم اس کے بعد اذان اویس نے ایک اور نووارد بیٹر عبداللہ فضل کے ساتھ مل کر ٹیم کو مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا۔

    اذان اویس: 85 رنز (ناقابلِ شکست)

    عبداللہ فضل: 37 رنز (ناقابلِ شکست)

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے محمد عباس کی بولنگ کو سراہا اور اذان اویس کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ دوسری جانب، بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ کوچ محمد صلاح الدین نے فیلڈنگ میں کیچز ڈراپ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم مزید 60 رنز بنا لیتی تو میچ پر گرفت بہتر ہو سکتی تھی۔
    مختصر اسکور کارڈ (دوسرے دن کا اختتام):

    بنگلہ دیش: 413/10 (نجم الحسین 101، مشفق الرحیم 71؛ محمد عباس 5/92)

    پاکستان: 179/1 (اذان اویس 85*، امام الحق 45؛ مہدی حسن 1/40)

    Related Posts

    ’’انتظامی کرائسز کا شکار پنجاب چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا منتظر‘‘ ملک سلمان کا کالم

    علاقے آرائیں میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

    ضلع بھر میں ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا

    مقبول خبریں

    سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

    سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان حافظ قرآن ، سپہ سالار سید عاصم منیر حافظ قرآن ہیں، اس ملک پر پھر بھی انگلیاں اٹھاتے ہو،علامہ طاہر اشرفی

    رکن پارلیمنٹ کوئل ملک نے استعفادیدیا

    ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

    "پوائنٹ سکورنگ نہیں، اب مسائل کا حل چاہیے” اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب،

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.