راولپنڈی :ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز ریئر ایڈمرل شفاعت علی کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق میں بھارتی بحریہ کی ہمت نہیں ہوئی کہ ہمارے پانیوں کا رُخ کرے۔ بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی مگر جارحیت کی ہمت نہیں کی۔
معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پریس بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف نے کہا کہ بھارت نے بحری بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی، ہماری ساحلی تنصیبات محفوظ رہیں،بندرگاہیں فعال رہیں، مسلح افواج کی ہم آہنگی ہماری کامیابی کی ضامن بنی، بھارت نے خفت مٹانے کیلئے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے۔امن ہو یا جنگ، ہم اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں، بھارتی بحریہ کی ہمت نہیں ہوئی کہ ہمارے پانیوں کا رُخ کرے، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر امن ہماری کمزوری نہیں، ہم اپنی صلاحیتوں کو دن بدن پالش کررہے ہیں
بھارتی بحریہ کی ہمت نہیں ہوئی کہ ہمارے پانیوں کا رُخ کرے، رئیر ایڈمرل شفاعت علی خان

