اسلام آباد: پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں اس وقت ایک خوبصورت موڑ سامنے آیا جب پنجاب پولیس کے ایک حاضر سروس انسپکٹر نے اپنے فن کے ذریعے سرحدوں کی دوریاں مٹا دیں۔ انسپکٹر شاہد مسیح، جو کہ ایک باصلاحیت آرٹسٹ بھی ہیں، نے امریکی ناظم الامور (Chargé d’Affaires) بیبکر کو ان کا ایک ہاتھ سے تیار کردہ پورٹریٹ تحفے میں پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔
Building bridges through art and partnership! CDA Baker was honored to receive a beautiful portrait from @OfficialDPRPP Punjab Police Inspector and artist Shahid Masih. Through cultural exchange and law enforcement cooperation, the U.S. Mission and Pakistani police are working… pic.twitter.com/WPz2iDRcSs
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) May 7, 2026
امریکی مشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ تبادلہ محض ایک رسمی تقریب نہیں تھی بلکہ اسے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ تعاون کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ انسپکٹر شاہد مسیح نے اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی سفیر کا ایک دلکش پورٹریٹ تیار کیا، جسے دیکھ کر امریکی حکام دنگ رہ گئے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے ‘پل بنانے کا عمل’ قرار دیا ہے۔ اپنے پیغام میں سفارت خانے کا کہنا تھا:
"فن اور شراکت داری کے ذریعے پل تعمیر کیے جا رہے ہیں! ناظم الامور بیبکر کے لیے پنجاب پولیس کے انسپکٹر اور آرٹسٹ شاہد مسیح کی جانب سے یہ خوبصورت پورٹریٹ وصول کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ ثقافتی تبادلے اور پولیس کے درمیان تعاون کے ذریعے ہم دونوں قوموں کو زیادہ محفوظ اور مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔”
انسپکٹر شاہد مسیح کے اس شاہکار نے ثابت کر دیا ہے کہ جہاں بندوق اور قانون کی طاقت ختم ہوتی ہے، وہاں سے فن اور محبت کی سفارت کاری شروع ہوتی ہے جو دلوں کو جوڑنے کی طاقت رکھتی ہے

