Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم ،200 یونٹ تک بجلی کے استعمال پر رعایت ختم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :حکومت نے بجلی سبسڈی کا پرانا نظام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت عام شہریوں کو 200 یونٹ تک بجلی کے استعمال پر ملنے والی رعایت اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو ملے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے بجلی کی سبسڈی کے نظام میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، اس نئے منصوبے کے تحت اب سبسڈی میٹر کی بجائے سماجی حیثیت کی بنیاد پر دی جائے گی، حکومتِ پاکستان نے آئی ایم ایف کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ آئندہ 8 ماہ میں بجلی سبسڈی کا موجودہ ڈھانچہ تبدیل کردیا جائے گا، جنوری 2027ء سے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے تمام صارفین کو ملنے والی عمومی سبسڈی ختم کرکے اسے صرف ‘ٹارگٹڈ’ صارفین تک محدود کر دیا جائے گا۔
    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام میں کئی نقائص پائے گئے ہیں، کئی شہریوں نے ایک ہی گھر میں دو یا تین میٹر لگا رکھے ہیں تاکہ ہر میٹر پر کھپت 200 یونٹس سے کم دکھا کر سبسڈی حاصل کی جا سکے، اس طریقے سے وہ افراد بھی سبسڈی لے رہے ہیں جو معاشی طور پر مستحکم ہیں، اس لیے اب سبسڈی کا فیصلہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری کے ڈیٹا کی بنیاد پر ہوگا۔
    بتایا گیا ہے کہ جنوری 2027ء سے سبسڈی صرف ان صارفین کو ملے گی جن کا نام بی آئی ایس پی کے ریکارڈ میں بطور مستحق درج ہوگا، اس نظام کو تیار کرنے میں عالمی بینک تعاون کر رہا ہے، جبکہ ایک بیرونی فرم اس پورے میکانزم کی شفافیت کی نگرانی کرے گی، علاوہ ازیں حکومت نے صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ‘ای آبیانہ’ سسٹم کو بھی وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
    بتایا جارہا ہے کہ پنجاب کے کامیاب ماڈل کے بعد اب اسے سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان تک پھیلایا جائے گا، آبپاشی کے پانی کے نرخوں کو مشینری کی دیکھ بھال اور آپریشنل اخراجات کے مطابق ریگولیٹ کیا جائے گا، سرکاری ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ‘ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی’ کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط حاصل کرنے کے قریب ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 8 مئی 2026ء کو واشنگٹن میں اجلاس کرے گا جس میں اس رقم کی منظوری متوقع ہے۔

    Related Posts

    پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

    آپریشن ردالفتنہ3 کےتحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری، 15خوارج جہنم واصل

    نواب شاہ ریلوے اسٹیشن کا طویل عرصے سے بند پیدل پل، مرمتی کام شروع

    مقبول خبریں

    پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

    شرارتی بچے نے جہاز کی پرواز کو واپس مڑنے پر مجبور کردیا

    بھارت میں مسلم دشمنی : بجرنگ دل کے غنڈوں کی چکن بریانی کی دکان میں توڑ پھوڑ، مالک گرفتار!

    ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن: پاکستان کے عمیر عارف انڈر 17 چیمپیئن بن گئے

    بھوپالوالہ سے گزرنے والےنالہ کا پانی  آبادی اور قبرستان میں داخل

    بلاگ

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.