لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا، آسٹریلوی ون ڈے ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔
Pakistan to host Australia for three-match ODI series
Details here ➡️ https://t.co/bPD0LgRkAF#PAKvAUS pic.twitter.com/aAsGK4xxCS
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 7, 2026
یہ سیریز مارچ/اپریل 2022ء کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.
تینوں میچز شام 4 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جب کہ ٹاس 4 بجے ہو گا

