Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      راس لفان بحران:”جنگ ختم ہو بھی گئی تو گیس نہیں ملے گی”: توانائی کے ماہرین کے ہوش رُبا انکشافات

      پنجاب میں پہلا سکل سٹی پراجیکٹ قائم کرنے کا فیصلہ

      "جنگ کا جواز ہی جھوٹ نکلا”:جوئے کینٹ کا استعفیٰ اور تلسی گبارڈ کی گواہی: کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے (Impeachment) کا سامنا کرنا پڑے گا؟

      "ٹرمپ کا وار الٹا پڑ گیا”: وائس آف امریکا میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں غیر قانونی قرار، 1000 ملازمین کی واپسی!

      "ہیلو مسٹر پریزیڈنٹ!”صحافیوں اور کرپٹو ٹائیکونز کے پاس ٹرمپ کا براہِ راست نمبر پہنچ گیا، ہر 12 منٹ بعد ایک کال!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عید پر اہلخانہ سے ملاقات کروائی جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے عیدالفطر پر ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں زیر حراست ہیں اور ان سے ملاقاتوں کا معاملہ پہلے بھی کئی بار اٹھایا جا چکا ہے۔
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ قیدیوں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور انسانی بنیادوں پر یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات، انسانی سلوک اور مناسب طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔
    وزیراعلیٰ نے پاکستان پریزن رولز 1978 اور پریزنز ایکٹ 1894 کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ان کے قانونی حقوق فراہم کیے جائیں، اور اس ضمن میں فوری ہدایات جاری کی جائیں۔ ادھر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
    ایکس پر جاری بیان میں جمائمہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے جنوری میں پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواستیں جمع کرائی تھیں تاہم 60 روز گزرنے کے باوجود ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قونصل خانے کے مطابق آن لائن ویزا پراسیسنگ کا دورانیہ عموماً 7 سے 10 ورکنگ دن ہوتا ہے لیکن ان کے بیٹوں کے کیس میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔
    جمائما کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی کی جانب سے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کے بیٹے محفوظ طریقے سے پاکستان آ کر والد سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ جمائما نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ انسانی بنیادوں پر ان کے بیٹوں کو فوری طور پر ملاقات کی اجازت دی جائے خاص طور پر ایسے وقت میں جب عمران خان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    Related Posts

    مٹے نامیوں کے نشان کیسے کیسے: ایکشن ہیرو اور انٹرنیٹ لیجنڈ چِک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    راس لفان بحران:”جنگ ختم ہو بھی گئی تو گیس نہیں ملے گی”: توانائی کے ماہرین کے ہوش رُبا انکشافات

    “امریکا کا فخر“ ایران کا جدید ترین امریکی جنگی طیارے ایف 35 سٹیلتھ II کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    مقبول خبریں

    مٹے نامیوں کے نشان کیسے کیسے: ایکشن ہیرو اور انٹرنیٹ لیجنڈ چِک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    راس لفان بحران:”جنگ ختم ہو بھی گئی تو گیس نہیں ملے گی”: توانائی کے ماہرین کے ہوش رُبا انکشافات

    “امریکا کا فخر“ ایران کا جدید ترین امریکی جنگی طیارے ایف 35 سٹیلتھ II کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عید پر اہلخانہ سے ملاقات کروائی جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط

    ایران جنگ کا اثر، یورپ میں گیس کی قیمتیں دگنی، تیل کی 119 ڈالر فی بیرل سے واپسی

    بلاگ

    سرحدوں سے آگے جنگ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر

    ”جنگ گلے پڑ گئی“ میاں حبیب کا کالم

    Lady Behind the Transformation of Public Health Practice

    ڈاکٹر یا ڈاکو: کمیشن کے الزام، مہنگے ٹیسٹ اور سرکاری اسپتال سے نجی کلینک تک کا راستہ

    ڈینگی موت کا کھیل شروع ؟ انتظامی مجرمانہ غفلت،، کون سے انتظامی افسران تبدیل ہو ں گے ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.