Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    متنازع ٹویٹس کیس، ایمان مزاری ، ہادی چٹھہ ایڈووکیٹس کو 17 ،17برس قید 3 کروڑ 60 لاکھ جرمانہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے متنازع سوشل پوسٹ (ٹویٹ) میں ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف سزا کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے مختلف دفعات میں مجموعی طور پر دونوں ملزمان کو 17، 17 برس قید کی سزا سنائی۔
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے 22 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کو پیکا ایکٹ کے مختلف سیکشنز کے تحت سزائیں سنائی گئیں۔
    سیشن کورٹ نے سیکشن 10 کے تحت وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری اور ہادی علی کو دس، دس سال قید اور تین، تین کروڑ روپے جرمانے کا حکم دیا۔
    عدالت نے پیکا ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دونوں ملزمان کو پانچ، پانچ سال قید اور پچاس، پچاس لاکھ روپے جرمانے کی سزا اور پیکا ایکٹ کے سیکشن 26-A کے تحت دونوں ملزمان کو دو، دو سال قید اور دس، دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
    مجموعی طور پر عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو 17، 17 سال قید کی سزا سنائی، تاہم پیکا ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت دونوں ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مجموعی طور پر دونوں مجرمان پر تین کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
    ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، جب کہ فیصلہ سناتے وقت اسپیشل پراسیکیوٹرز بیرسٹر فہد اور رانا عثمان کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔ تاہم ملزمان کی جانب سے کوئی بھی وکیل فیصلے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھا۔
    عدالتی فیصلے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کی جانب سے کیے گئے متنازع ٹویٹ قانون کے دائرے میں سنگین جرم کے زمرے میں آتے ہیں، جس پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔
    عدالت نے واضح کیا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ فیصلے کے بعد عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
    سماعت کے دوران عدالت نے ایس ایس پی آپریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کو ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ جج نے حکم دیا تھا کہ ملزمان کو 10 بجے عدالت میں پیش کیا جائے، آج ہائی کورٹ کے آڈر کی روشنی میں جرح کا آخری دن ہے۔
    یاد رہے کہ جمعے کے روز اسلام آباد میں پولیس نے وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں افراد ہائی کورٹ بار کی وین میں سفر کر رہے تھے۔ پولیس نے سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن اتھارٹی نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ اور چند دیگر افراد کے خلاف مقدمہ 22 اگست کو درج کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کا یہ عمل ریاست مخالف ہے۔
    مقدمے کے مطابق ملزمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ٹویٹ میں کالعدم تنظیموں کے بیانیے کی ترویج کی تھی۔ اس مقدمے میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر منصوبہ بندی کے تحت ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو ختم کرنے اور ملک میں بدامنی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

    Related Posts

    آئی ایم ایف کا بجٹ! عوام ہوشیار، گیس ،پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کا نیا طوفان

    ٹرمپ کے وکیل کی انٹری کے بعد گوتم اڈانی کے خلاف امریکی الزامات ختم : نیویارک ٹائمز ، مودی نے آپریشن سندور اڈانی کو بچانے کیلئے روکا، اپوزیشن

    جگر کی صحت کا راز: ماہرین نے غذا اور طرز زندگی میں تبدیلی کو لازمی قرار دے دیا

    مقبول خبریں

    آئی ایم ایف کا بجٹ! عوام ہوشیار، گیس ،پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کا نیا طوفان

    ٹرمپ کے وکیل کی انٹری کے بعد گوتم اڈانی کے خلاف امریکی الزامات ختم : نیویارک ٹائمز ، مودی نے آپریشن سندور اڈانی کو بچانے کیلئے روکا، اپوزیشن

    جگر کی صحت کا راز: ماہرین نے غذا اور طرز زندگی میں تبدیلی کو لازمی قرار دے دیا

    انڈیا میں رضا پہلوی کی حامی ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کو ملک کیوں چھوڑنا پڑا؟

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی لائیو ڈیش بورڈ کی بدولت ستھرا پنجاب میں بدعنوانی بے نقاب ہوئی:عظمیٰ بخاری

    بلاگ

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.