Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایمان مزاری ، ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹس گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
    ایمان مزاری اور ہادی علی کو سرینا ہوٹل کے باہر انڈر پاس کے قریب پولیس نے گرفتار کیا، دونوں ہائیکورٹ بار عہدیداران اور وکلاء کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹس جا رہے تھے۔
    گرفتاری کے وقت پولیس نے کوریج کرنے والے صحافیوں سے موبائل چھین لیے۔
    مذکورہ مقدمے میں گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیشی پر دونوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں۔ دونوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔
    صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد علی گیلانی نے وکلاء کو ویڈیو پیغام میں وکلاء کو ویمن پولیس اسٹیشن پہنچنے کا کہا گیا ہے۔
    واجد علی گیلانی نے کہا کہ مجھ پر اور سیکریٹری بار پر تشدد کیا گیا، ہم پر تشدد کرکے گاڑی کے شیشے توڑ کر ایمان اور ہادی کو گرفتار کیا۔
    اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے آج ہرتال کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد بار کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ضلعی کچہری آنے کے وقت گرفتاری غیر قانونی ہے۔
    بار ایسوسی ایشن نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں آج کام معطل رہے گا۔
    وکلاء نے انصاف اور تحفظ کے لیے متحد ہونے کا اعلان کیا، بار ایسوسی ایشن نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
    ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹس روانہ ہوئے تھے، دونوں وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وین میں روانہ ہوئے۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور منظور ججہ بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پولیس اسکواڈ بھی ہائی کورٹ بار کی وین کے پیچھے ڈسٹرکٹ کورٹس روانہ ہوا۔
    ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کی گاڑیاں راستے میں ہی روک لی گئی تھیں۔

     

    Related Posts

    اغوا ہونے والی نویں جماعت کی طالبہ ڈیڑھ ماہ بعد بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار

    سید انوار شاہ نقوی کی باعزت ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

    انمول پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر، اشتہاری قرار کیوں نہ دیا جاسکا؟

    مقبول خبریں

    انمول پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر، اشتہاری قرار کیوں نہ دیا جاسکا؟

    چین امریکا مذاکرات بھی بے فائدہ، تیل کی عالمی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

    چاہتے ہیں نیوکلئیر ایرانی ہتھیار نہ ہوں،آبنائے ہرمز کھلی رہے، ٹرمپ، چینی گلابوں کےبیج تحفہ بھیجوں گا، صدر شی

    آئی ایم ایف کا بجٹ! عوام ہوشیار، گیس ،پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کا نیا طوفان

    ٹرمپ کے وکیل کی انٹری کے بعد گوتم اڈانی کے خلاف امریکی الزامات ختم : نیویارک ٹائمز ، مودی نے آپریشن سندور اڈانی کو بچانے کیلئے روکا، اپوزیشن

    بلاگ

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.