راولپنڈی/لاہور: پنجاب پولیس کی اعلیٰ سطح کی انتظامی صفوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران ایک اور بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے تحت راولپنڈی کے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) کی تعیناتی کا فیصلہ فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نئے احکامات کے مطابق چند گھنٹے قبل سی پی او راولپنڈی تعینات کیے جانے والے پولیس افسر صہیب اشرف کے تبادلے میں ترمیم کرتے ہوئے اب انہیں ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب صہیب اشرف کی جگہ سردار غیاث گل کو نیا سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔ مختصر دورانیے میں ہونے والے ان پے در پے تقرروتبادلوں نے پولیس حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ دونوں افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
راولپنڈی پولیس میں چند گھنٹوں کے دوران ایک اور بڑی تبدیلی؛ صہیب اشرف ڈی پی او گوجرانوالہ تعینات، سردار غیاث گل نئے سی پی او راولپنڈی مقرر

