Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے امریکا پاکستان کو جدید ترین سافٹ وئیر دے گا،محسن نقوی وفاقی وزیرداخلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جدید سافٹ ویئر کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔
    وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے امریکا کی قائم مقام ناظم المور نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے امریکی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات، دوطرفہ تعاون اور مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے سکیورٹی تعاون، بارڈر مینیجمنٹ اور خطے میں استحکام کے لیے اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
    وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جدید سافٹ ویئر کے ذریعے بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کو بہتر بنایا جائے گا جب کہ ملکی اداروں جیسے ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کے لیے ٹریننگ پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی۔
    وزیر داخلہ نے کہا کہ ’ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو فعال بنانے کے لیے امریکی معاونت نہایت اہم ثابت ہوگی۔ یہ وفاقی سطح پر پہلا اینٹی ٹیررسٹ ونگ ہوگا جو صوبوں کے ساتھ موثر کوآرڈینیشن رکھے گا۔‘
    اس موقعے پر امریکی اداروں اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ کے ساتھ جاری تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
    جبکہ امریکا کے تعاون سے ایف آئی اے میں سینٹر فار ٹرانسفارمیشن کرائم اور اکیڈمی کے قیام کے معاملات پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بارڈر سکیورٹی، کوسٹل گارڈز اور متعلقہ اداروں کو جدید امریکی آلات فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔
    محسن نقوی کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ملک بھر میں غیرقانونی کال سینٹرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہی ہے جبکہ مالیاتی فراڈ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے جدید سافٹ ویئر ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اس ضمن میں امریکا کا این سی سی آئی اے کے ساتھ تعاون انتہائی اہم ہے۔‘
    امریکی وفد نے پاکستان کی جانب سے سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
    امریکی قائم مقام ناظم الاُمور نے اس موقعے پر کہا کہ وزارت داخلہ اور امریکی اداروں کے درمیان مختلف سطح پر جاری تعاون قابل تحسین ہے اور امریکا پاکستان کے ساتھ اشتراک مزید بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔
    ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    Related Posts

    انڈیا میں رضا پہلوی کی حامی ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کو ملک کیوں چھوڑنا پڑا؟

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی لائیو ڈیش بورڈ کی بدولت ستھرا پنجاب میں بدعنوانی بے نقاب ہوئی:عظمیٰ بخاری

    دو روز قبل نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 22سالہ نوجوان محبوب علی ولد محمد خان انڑ کی لاش تاحال نہ مل سکی

    مقبول خبریں

    انڈیا میں رضا پہلوی کی حامی ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کو ملک کیوں چھوڑنا پڑا؟

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی لائیو ڈیش بورڈ کی بدولت ستھرا پنجاب میں بدعنوانی بے نقاب ہوئی:عظمیٰ بخاری

    ٹھٹھہ کے علاقے جھرک میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی

    اب منشیات فروش پنکی کو تمغہ ملنے کا انتظار ہے ، فیصل واوڈا

    ’فتح 4‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ،قوم کو مبارکباد، انجنئیرز ،سائنسدانوں کو خراج تحسین

    بلاگ

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.