Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سری لنکا کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کی واپسی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
    اس سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سلمان علی آغا کو سونپی گئی ہے جو نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دو مرحلوں میں چار اور پانچ جنوری 2026 کو سری لنکا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں انہیں آئی لینڈرز کے خلاف ایک چیلنجنگ سیریز کا سامنا کرنا ہے۔
    سکواڈ میں چند اہم تبدیلیاں اور دلچسپ اضافے دیکھنے کو ملے ہیں۔ کندھے کی سرجری کے باعث طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے والے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر مقابلوں میں اپنی کارکردگی سے متاثر کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع پہلی مرتبہ قومی ٹی20 سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
    پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ ساتھ فخر زمان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان جیسے بلے باز شامل ہیں۔بولنگ کے شعبے میں نسیم شاہ، محمد وسیم جونیئر اور عثمان طارق کے ساتھ ساتھ ابرار احمد اپنی جادوئی سپن کا مظاہرہ کریں گے۔
    ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالصمد، فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد سلمان مرزا بھی شامل ہیں۔
    اس دورے کے دوران مائیک ہیسن وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے۔
    پاک سری لنکا ٹی20 سیریز کے تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔
    سیریز کا پہلا مقابلہ سات جنوری کو ہو گا جس کے بعد 9 اور 11 جنوری کو بالترتیب دوسرا اور تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔

    Related Posts

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    مقبول خبریں

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    بلاگ

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.