Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور،ای سی ایل میں نام سدابہارنہیں،رجب بٹ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم مبارک کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور کر لی ہے۔
    بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے اس کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے 15 روزہ راہداری ضمانت دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکلین کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج ہے۔
    دلائل مکمل ہونے پر جسٹس منہاس نے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
    اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی 10 دسمبر (آج) تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ ملزمان کو اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔
    یاد رہے کہ ان دونوں افراد کے خلاف سائبر کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات درج ہیں۔
    رجب بٹ پاکستان کے ایک مشہور یوٹیوبر ہیں جو اپنی روزمرہ زندگی پر وی لاگز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے یوٹیوب پر 60 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔
    رجب بٹ اور ندیم مبارک کی جانب سے ان کے وکیل احد کھوکھر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
    میڈیا کے مطابق غیرمعمولی طور پر رجب بٹ اور ندیم نانی والا جس لینڈ کروزر گاڑی میں سوار ہوکر احاطہ عدالت میں داخل ہوئے اور حیران کن طور پرگ اڑی نمبر بھی نہیں تھا۔ ڈرائیور کے بقول گاڑی اس کی ہے اور اس نے رجب بٹ کو ساتھ بیٹھا لیا ہے ۔جبکہ یوٹیوبر رجب بٹ نے بھی کہا لفٹ لی ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/12/tweeload_243zrk0k.mp4

    یوٹیوبر رجب بٹ کی حفاظتی ضمانت سے متعلق دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جو مقدمہ درج کیا ہے وہ حقائق کے منافی ہے اور رجب بٹ کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
    قبل ازیں معروف یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ نے اپنی برطانیہ سے ملک بدری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ورنہ بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا۔
    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ ہوم آفس میں درخواست گئی کہ میرے اوپر مقدمات ہیں جس کی وجہ سے میرا ویزا منسوخ ہوا، ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ میرا 10 سال کا ویزا تھا، میرے وکیل نے ریویو کو چیلنج کیا ہے۔رجب بٹ نے کہا کہ کراچی میں دس دن کے اندر اندر عدالت میں پیش ہوں گے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/12/tweeload_j96zo5kn.mp4

    ان کا کہنا تھا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام سدا بہار نہیں ہیں۔ جب تک کیس چل رہا ہے تب تک پاکستان میں ہی ہیں۔اس موقع پر ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ میرا ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، میرے پاس برطانوی شہریت ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر دو ایف آئی آرز ہیں جن پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت لی اب آگے کیس کو چلائیں گے۔
    ندیم نانی والا نے کہا کہ میں ڈکی (سعد الرحمٰن) سے ملا جو بات ہوئی سوشل میڈیا پر بتائی، جب وقت آئے گا سب بتائیں گے۔

    Related Posts

    اغوا ہونے والی نویں جماعت کی طالبہ ڈیڑھ ماہ بعد بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار

    سید انوار شاہ نقوی کی باعزت ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

    انمول پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر، اشتہاری قرار کیوں نہ دیا جاسکا؟

    مقبول خبریں

    انمول پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر، اشتہاری قرار کیوں نہ دیا جاسکا؟

    چین امریکا مذاکرات بھی بے فائدہ، تیل کی عالمی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

    چاہتے ہیں نیوکلئیر ایرانی ہتھیار نہ ہوں،آبنائے ہرمز کھلی رہے، ٹرمپ، چینی گلابوں کےبیج تحفہ بھیجوں گا، صدر شی

    آئی ایم ایف کا بجٹ! عوام ہوشیار، گیس ،پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کا نیا طوفان

    ٹرمپ کے وکیل کی انٹری کے بعد گوتم اڈانی کے خلاف امریکی الزامات ختم : نیویارک ٹائمز ، مودی نے آپریشن سندور اڈانی کو بچانے کیلئے روکا، اپوزیشن

    بلاگ

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.