لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روڈا پیکیج 16، ایم ٹو راوی ٹول پلازا ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ کو چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ، سی ای او عمران امین اور سی او او بریگیڈیئر منصور جنجوعہ نے سائٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے راوی سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی اور منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔

