Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آج انٹر نیٹ سروسز کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی،بندش سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں، پی ٹی اے

      ارفع کریم کی 14ویں برسی: مریم نواز کا خراجِ تحسین، ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کے ذریعے ہر بیٹی کو ارفع بنانے کا عزم

      بھوکی شارک پھر متحرک،کل انٹرنیٹ بند؟

      دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی ہینلے فہرست جاری، پاکستان کانمبر کون سا؟

      سام سنگ گلیکسی ایس 26 کی لانچنگ، پری بکنگ کب سے شروع ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      بلیک ہاک ڈاؤن۔۔۔ اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر غزہ میں نیچے جاگرا

      ایران پر امریکی حملہ آخری لمحات میں منسوخ

      قطر، العدید ائیر بیس سے سٹریٹو ٹینکر KC-135 طیاروں کی اڑان

      جب شکاری خود شکار بن گیا

       شام میں بڑی فوجی پیش قدمی: ترک اسپیشل فورسز اور شامی فوج کرد علاقوں کی جانب روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    “اتم نربھرتا“ کے دعوے ٹھس، دبئی ایئرشو میں تیجاس جنگی طیارے کے ملبے کےساتھ بھارت کا دعوے اورگھمنڈ بھی بکھر گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد۔:دبئی ائیر شو پر بھارتی گھمنڈ اور دفاعی تیاری زمین بوس ہوگئی، دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے سے بھارت کے خود ساختہ ’’آتم نربھرتا‘‘ کے دعوے سب سے بڑی عالمی سطح پر زمین بوس ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دہائیوں سے کیے جانے والے بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے دعوے، سیاسی نمائش اور میڈیا کے ذریعے بنائے گئے تاثر چند سیکنڈ میں اس وقت گرے جب طیارہ زمین سے ٹکرایا۔83 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کو جس تبدیلی کا ذریعہ قرار دیا جاتا تھا، وہ آخرکار رن وے پر بکھرے ہوئے ملبے کی صورت میں نظر آیا۔
    یہ حادثہ صرف ایک طیارے کا نہیں بلکہ بھارتی مسلح افواج اور اُن کے نظام میں موجود گہرے زوال اور پستگی کو پوری دنیا کے سامنے لے آیا۔جس چیز کو بھارت ’’مقامی صلاحیت‘‘ کا ثبوت بنا کر پیش کرتا رہا، اس نے درحقیقت ادارہ جاتی کمزوریوں کو ظاہر کر دیا۔معیار، حفاظت اور جوابدہی کو برقرار رکھنے کی مکمل ناکامی ہے۔امریکی کانگریس کی رپورٹ پہلے ہی ہندوستانی دفاعی خریداری میں کرپشن، عدم شفافیت اور سیاسی مداخلت کی نشاندہی کر چکی تھی۔
    یہ حادثہ ان خدشات کی عملی تصویر بن کر سامنے آیا۔پرواز سے قبل گردش کرنے والی تصویروں میں لیکیج اور ساختی کمزوری واضح تھے۔اس کے باوجود حکام نے تشہیری فائدے کے لیے طیارہ اڑانے کا فیصلہ کیا۔نظر آنے والے تکنیکی نقائص کے باوجود طیارہ اڑانا اس ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو بیوروکریٹک تکبر اور اس نظام سے تشکیل پاتی ہے جہاں تاثر، حقیقت سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔
    بھارت دبئی ایئر شو میں اپنی فوجی ’’نشاۃ ثانیہ‘‘ دکھانا چاہتا تھا؛ لیکن جو کچھ سامنے آیا وہ اس کے فیصلہ سازی، انجینئرنگ چین اور کمانڈ ڈھانچے میں سرایت کر چکی خرابیوں کا اظہار تھا۔تیجس کا یہ حادثہ ایک واضح یاد دہانی ہے کہ کوئی بھی بیانیہ سازی، میڈیا ہائپ یا تشہیری مہم اُس نظام کی حقیقت نہیں چھپا سکتی جو اندر سے بوسیدہ ہو چکا ہو۔

    Related Posts

    ناکامی کے باوجود بند کمروں کے فیصلوں سے باز نہیں آیا جا رہا، سہیل آفریدی کا دورہ وادی تیراہ، عوام کی مشکلات کا جائزہ لیا

    انڈر 19 ورلڈ کرکٹ کپ2026، پاکستان پہلا میچ انگلینڈ سے ہار گیا

    چترال: نیویشورو ساروز بریپ میں آئی بیکس کا قانونی شکار

    مقبول خبریں

    انڈر 19 ورلڈ کرکٹ کپ2026، پاکستان پہلا میچ انگلینڈ سے ہار گیا

    انڈر19 ورلڈ کرکٹ کپ 2026، افتتاحی میچ میں بھارت نے امریکاکو ہرادیا، ہینیل پیٹل کی 16رنز کے عوض 5 وکٹیں

    کیا اسرائیل نے ایران کو خاموش پیغام دے دیا؟ ڈیمونا ری ایکٹر کے قریب پراسرار زلزلے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اے ایس پیز کے لیے پلاٹس، بیجنگ میں تربیت اور تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    بلاگ

    “جھپیاں دے پیسے الگ تے پپیاں دے پیسے الگ” “ناچو ناچو، پر آواز ہولی رکھو” ساڈا ویہہ اے، جرم نئیں… پر قانون نوں ایہہ سمجھ آ گئی اے

    اربوں کے فنڈز، پھر بھی خستہ حال گاڑیاں ،، مسئلہ پیسے کا نہیں، نظام کا ہے ٹریکر لگیں تو حقیقت سامنے آئے

    طاقت کے اصول اور جنگل کا قانون۔۔۔۔۔۔۔ سپیڈ بریکر۔۔۔ از میاں حبیب

    عہدوں کی شادیاں، ون ڈش کی خلاف وزری اور سلامی اکٹھی کرنے کا مشن۔۔۔ کالم نگار ملک محمد سلمان

    ویٹو پاور کے سائے میں انصاف کی پکار: وینزویلا کے صدر کی رہائی کا مطالبہ، مگر سلامتی کونسل عملی کارروائی سے قاصر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.