Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈرون ٹیکنالوجی میں ‘بھالے’ جیسا وار: ترکیہ کا نیا اے آئی ‘مزراق’ ڈرون متعارف؛ جی پی ایس جیمنگ بھی اسے روکنے میں ناکام!

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹریفک وارڈنز پر وحشیانہ تشدد کرنیوالا بے لگام برٹش پاکستانی نوجوان گرفتار،انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :اسلام آباد پولیس کے مطابق کہ گذشتہ شب شہر کے سیکٹر آئی ایٹ کے مرکز میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر تشدد کرنے والے برٹش پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    جمعے کی شب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئی ایٹ مرکز میں ایک سیاہ گاڑی میں سوار نوجوان نے روکے جانے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور ان پر گاڑی چڑھانے کی کوشش بھی کی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/I-8-traffic-police-official-beaten-by-british-national.mp4

    عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں، دھمکیاں دیں اور ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا۔
    سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ٹریفک حمزہ ہمایوں کا کہنا تھا کہ تشدد میں ملوث نوجوان پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہے، جسے حراست میں لے کر تشدد، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔

    انہوں نے ملزم کی گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم عاقب نعیم کی گاڑی کے نمبر سے انہیں ٹریس کیا گیا، ان کی دو تین لوکیشنز سامنے آئی تھیں۔ بالآخر رات ڈھائی بجے پاکستان ٹاؤن سے ملزم کو ایک فلیٹ سے حراست میں لیا گیا اور گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ ملزم نے گاڑی میں اسلحہ بھی رکھا تھا اور ایک موقعے پر پولیس اہلکاروں پر پستول بھی تانی تو انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہوں گی۔
    گرفتاری کے بعد اب ملزم کو مجسٹریٹ کی عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔
    ایس ایس پی حمزہ ہمایوں کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کے ساتھ پرتشدد رویوں کی بالکل اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ ناقابل برداشت ہے۔ قانون کا احترام سب کو کرنا ہے اور پولیس نے قانون کی عمل داری کروانی ہے۔
    ساتھ ہی انہوں نے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
    پولیس سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ملزم نے ایک سال قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر ان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی

    Related Posts

    پی ایس ایل فائنل، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    14نکات بھیج دئیے ،فوجی آپریشن یاخراب معاہدہ، انتخاب امریکا کو کرنا ہے، ایران

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،عدم سہولیات پر اظہاربرہمی

    مقبول خبریں

    امن مذاکرات، امریکا کا جواب پاکستان کے ذریعے مل گیا،غور جاری، ایران

    پی ایس ایل فائنل، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    14نکات بھیج دئیے ،فوجی آپریشن یاخراب معاہدہ، انتخاب امریکا کو کرنا ہے، ایران

    آدھی رات کی ‘سوشل میڈیا یلغار’: 42 منٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 11 پوسٹیں

    جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی زندگی: ذاتی فیصلے، عوامی بحث اور بدلتی ترجیحات

    بلاگ

    جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی زندگی: ذاتی فیصلے، عوامی بحث اور بدلتی ترجیحات

     ایران کی کرپٹو سلطنت: طاقت، پابندیاں اور خفیہ مالیاتی نظام

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.