Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

      قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس، بیوروکریسی کو فیلڈ میں جا کر کام کرنیکی ہدایت

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(حافظ نعیم سے ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اور چار گھنٹے طویل اجلاس میں صوبے کے آٹھ بڑے محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فلاحی، ترقیاتی، صحت، ماحولیات، معدنیات، پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیم اور بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/10/mns-work.mp4

    وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 11 لاکھ افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ سانپ کے کاٹے کے 174 واقعات میں بروقت ویکسین فراہم کر کے قیمتی انسانی جانیں بچائی گئیں۔
    وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سروائیکل کینسر کی ویکسینیشن مہم میں کامیابی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، جس کے تحت اب تک 65 لاکھ بچیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو پانی بھرنے کی مشقت سے نجات دلانے کے لیے گھر گھر بوتل بند پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں الیکٹرو بسوں کی تعداد دسمبر تک 1115 تک بڑھانے کی منظوری دی، اور ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ اس منصوبے کے لیے بس اسٹاپس کے یونیفارم ڈیزائن کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ مختلف اضلاع میں الیکٹرو بس سروس کے لانچنگ شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ساتھ ہی، ایس آر ٹی (سٹیڈیم روٹ ٹرانسپورٹ) پراجیکٹ کو جلد از جلد شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
    اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیڑھ سال پہلے پنجاب کے صرف 5 شہروں میں واسا کام کر رہا تھا، جو اب بڑھا کر 19 شہروں تک پہنچ چکا ہے، اور 31 دسمبر تک 25 اضلاع میں واسا کے دفاتر قائم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان منصوبوں کی ٹائم لائن طلب کر لی، اور وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو خود فیلڈ میں جا کر فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ دفاتر میں سب کچھ بہتر لگتا ہے، لیکن اصل حقائق فیلڈ میں جا کر نظر آتے ہیں۔
    پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15 شہروں میں جاری ترقیاتی کام مون سون سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا فیز 30 نومبر تک مکمل ہونے کی نوید دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت 4624 گلیوں کی تعمیر و بحالی مکمل کی گئی، اور نئی تعمیر شدہ گلیوں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
    وزیراعلیٰ نے پی ایچ اے لاہور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، جس نے چند ماہ میں گھروں تک 27 ہزار پودے پہنچائے۔ پی ایچ اے کا آن لائن گلدستہ منصوبہ بھی جاری ہے، جس کے تحت شہری گھر بیٹھے آرڈر کر کے پودے حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بانس کے جنگل لگانے اور دیگر شہروں میں پی ایچ اے کو مزید فعال کرنے کی بھی ہدایت دی۔
    اجلاس میں "مثالی گاؤں” منصوبے پر بھی بات ہوئی جس کے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 472 دیہات شامل ہوں گے، جن میں سب سے زیادہ دیہات ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے ہیں۔ ان دیہات میں پارکس، پکی گلیاں، نکاسیٔ آب، قبرستان کی چار دیواری اور جوہڑوں کی صفائی جیسے منصوبے شامل ہوں گے۔
    معدنیات کے شعبے میں وزیراعلیٰ نے پلیسر گولڈ پراجیکٹ کو سرکاری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا، اور کہا کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والا منافع پنجاب کے عوام کا حق ہے۔ پلیسر گولڈ کی غیر قانونی کان کنی پر میانوالی میں چھاپے مارے گئے اور دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ پنک سالٹ کے پرانے کنٹریکٹ منسوخ کر کے دوبارہ نیلامی کی گئی، جس سے صوبے کے ریونیو میں 5 گنا اضافہ ہوا۔ اب پنک سالٹ کی مارکیٹنگ امریکہ، یورپ اور متحدہ عرب امارات میں کی جائے گی۔ چنیوٹ آئرن اور رے کی ابتدائی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے اور آئندہ 4 ماہ میں اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
    وزیراعلیٰ نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ حکومتی مشینری کو عوام کی خدمت کے لیے فیلڈ میں جانا ہوگا، اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوامی فلاح و ترقی کا سفر تیز تر ہو

    Related Posts

    افغان شہریوں کو پاکستانی خواتین سے شادی پر پاکستانی شہریت کارڈ جاری کرنیکا پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

    ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں، افغانستان سے دہشت گردی برداشت نہیں کرینگے، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

    مقبول خبریں

    پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے کرکٹر ہلاک

    پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان نے سینٹ کا ضمنی الیکشن جیت لیا

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.