اسلام آبد : بھارت کی آزاد کشمیر میں انتشار کی سازش بے نقاب ہوگئی۔آزاد کشمیر میں احتجاج کو منفی رنگ دیکر بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگا۔
بھارتی میڈیا مسلسل اے آئی اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا ہے۔پرانی فوٹیجز اور جعلی ویڈیوز سے کشمیری عوام کے جذبات کو بھڑکانے کی سازش کھل کر سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج کو یکسر حقائق کے برعکس پیش کر رہا ہے۔جھوٹے بیانیے اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے بھارتی میڈیا پہلے ہی اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔کشمیری عوام بارہا جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کر چکے ہیں۔بے بنیاد پروپیگنڈے سے کشمیری عوام کے دل سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کی جا سکتی۔

