نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے عبرانی زبان میں جو کہ اسرائیل کی سرکاری زبان ہے میں ٹویٹ کرکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ جنگ بندی معاہد ے پر مبارک باد دی ہے ۔
عبرانی زبان میں کی گئی ایکس پر شائع شدہ بھارتی وزیراعظم مودی کی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ“ہم صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے غزہ میں تنازعہ کے خاتمے کے لیے جامع منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔“
“یہ منصوبہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے ساتھ ساتھ پورے مغربی ایشیا کے خطے کے لیے طویل مدتی، پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کے لیے ایک عملی راستہ فراہم کرتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق صدر ٹرمپ کے اقدام کے گرد ریلی کریں گے اور تنازعات کے خاتمے اور امن کو محفوظ بنانے کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔“
ٹویٹ میں اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے


