Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان: ڈی کوک کی ون ڈے میں واپسی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ایک بار پھر بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 32 سالہ کوئنٹن ڈی کوک کو پاکستان کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں سکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    یاد رہے کہ کوئنٹن ڈی کوک نے 2023 کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جبکہ ان کا آخری بین الاقوامی میچ 2024 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا۔ حالیہ عرصے میں وہ مختلف عالمی ٹی ٹونٹی لیگز خصوصاً سی پی ایل (کیریبیئن پریمیئر لیگ) میں مصروف رہے۔جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ کا کہنا ہے کہ کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ٹیم کے لیے بہت اہم ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ جب گزشتہ ماہ کوئنٹن سے ان کے مستقبل پر بات ہوئی تو یہ واضح تھا کہ وہ اب بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کا عزم رکھتے ہیں۔

    ان جیسا باصلاحیت کھلاڑی ٹیم میں ہو تو کارکردگی خود بخود بہتر ہوتی ہے۔ڈی کوک نے اپنے ون ڈے کیریئر میں اب تک 155 میچز کھیل کر 6770 رنز بنائے ہیں، جن میں ان کا اوسط 45.74 اور سٹرائیک ریٹ 96.64 رہا ہے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں ان کے رنز کی تعداد 2584 ہے، جس میں ان کا سٹرائیک ریٹ 138.32 کا ہے۔

    کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ ڈی کوک کی واپسی جنوبی افریقا کے لیے ایک اہم قدم ہے۔کوئنٹن ڈی کوک کو 54 ٹیسٹ،155 ون ڈے اور 92 ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

    Related Posts

    پارلیمنٹ میں بحث بے معنی، دھرمیندر پردھان فوری استعفیٰ دیں: جے رام رمیش

    مودی مریخ تک پہنچنے کا کریڈٹ لیتے ہیں، اب طلبہ پر لاٹھی چارج اور پیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں: پرینکا گاندھی

    سری لنکائی بحریہ نے 9 ہندوستانی ماہی گیروں کو کیا گرفتار

    مقبول خبریں

    پارلیمنٹ میں بحث بے معنی، دھرمیندر پردھان فوری استعفیٰ دیں: جے رام رمیش

    مودی مریخ تک پہنچنے کا کریڈٹ لیتے ہیں، اب طلبہ پر لاٹھی چارج اور پیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں: پرینکا گاندھی

    سری لنکائی بحریہ نے 9 ہندوستانی ماہی گیروں کو کیا گرفتار

    ویمن ون ڈے سیریز:  سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست، پاکستان کافاتحانہ آغاز

    گلاسگو،کامن ویلیتھ گیمز کی افتتاحی تقریب ، کنگ چارلس مہمان خصوصی ہونگے

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.