Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شہباز شریف ،مریم نواز، آصف زرداری کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف کی فہرست جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری سے 30 جون 2025 کے عرصے کا توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چھ ماہ کے دوران اعلیٰ سیاسی رہنماؤں، فوجی سربراہوں اور اعلیٰ حکام نے تحائف وصول کیے، ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف ملے۔ چیف آف آرمی سٹاف، ائیر چیف اور نیول چیف ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی تحائف وصول کنندگان شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد، وزیر تجارت اور سیکرٹری تجارت نے بھی تحائف وصول کئے۔ فہرست میں ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی ، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ، وہاب ریاض، زین عاصم اور عثمان باجوہ بھی شامل ہیں، سابق سفارت کار طارق فاطمی، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اور دیگر شخصیات کے نام بھی وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ زیادہ تر تحائف اعلیٰ غیر ملکی حکومتی عہدیداروں اور معززین نے پیش کئے۔

    ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو شیلڈ پیش کی جب کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بھی انہیں شیلڈ دی۔

    2025 کی پہلی ششماہی کے دوران موصول ہونے والے تحائف میں ڈیکوریشن پیس، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں، قالین، بستر کی چادریں، نماز کے لئے مصلہ، میز پوش، کافی اور چائے کے سیٹ اور ٹائی شامل تھے۔ تمام اشیاء توشہ خانہ میں جمع کرادی گئیں۔ کابینہ ڈویژن نے کہا کہ جمع کیے گئے تحائف کی تشخیص کا عمل جاری ہے۔  یادرہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت 2002 سے 31 دسمبر 2024 تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ پہلے ہی منظر عام پر لا چکی ہے جبکہ اس سے قبل 1997 سے 2001 تک کا ریکارڈ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

    “ پرو پاکستانی “ کی رپورٹ کے مطابق کیبنٹ ڈویژن نے یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چھ ماہ کے دوران اعلیٰ سیاسی رہنماؤں، فوجی سربراہوں اور اعلیٰ حکام کو تحائف موصول ہوئے۔

    ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف ملے۔  کابینہ ڈویژن نے کہا کہ جمع کرائے گئے تحائف کی قیمت کا تعین کرنے کا عمل جاری ہے۔ شہباز کی قیادت میں حکومت 2002 سے 31 دسمبر 2024 تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ پہلے ہی منظر عام پر لا چکی ہے جبکہ اس سے قبل 1997 سے 2001 تک کا ریکارڈ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

     

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.